صوفی پورہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

راجوری کے کئی علاقوں کی سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ حال

سرینگر//پیر پنچال ضلع راجوی کے سب ڈیڑون بدھل میں سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کشمیر پریس سروس کے تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقہ کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کا عبورومرور مشکل بن گیا ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ ان سڑکوں میں ایسے کھڈ اور خندق ہوئے ہیں کہ پیدل چلنے والوں کو گرنے کا خطرہ رہتا ہے جبکہ اس سڑکوں سے چلنے والی گاڑیاں ہچکولے کھاتی رہتی ہیں اور ہر وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آنے کا خطرہ رہتا ہے ۔اس دوران مقامی لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ صدر مقام راجوری کو پنہیڈ سوکڑ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان حال ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی خستہ حالی پی ایم جی ایس وائی کے لیت ولعل اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک لوگوں کیلئے انتہائی عذاب دہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک پر چلنا مشکل ہی نہیں ناممکن بن گیا ہے کیونکہ اس میں ایسے گھڑے موجود ہے کہ انسان کی عقل چلتے ہوئے دھنگ رہ جاتی ہے کہ کس طرح اس سڑک پر چل سکیں بالخصوص جب بارشیں آتی ہیں تو اس میں سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سڑک کی تجدیدومرمت کیلئے فوری طور کام کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات ازالہ ہوسکے اور پیش آنے والے حادثات وخطرات سے محفوظ رہ سکیں گے ۔