سرینگر//بڈگام پولیس نے کھاگ علاقے سے ایک قدیم مجسمہ برآمد کیا۔ اس کے مطابق محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم، جموں و کشمیر حکومت کے افسران کی ٹیم کو برآمد شدہ مجسمے کی جانچ کے لیے بلایا گیا اور جنہوں نے آج ڈسٹرکٹ پولیس آفس بڈگام کو اطلاع دی اور بتایا کہ مذکورہ مجسمہ درگا دیوی کا مجسمہ ہے جو تقریباً 7عیسوی کا ہے۔ تقریباً 1300 سال پرانا)۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مجسمہ ایک سیاہ پتھر میں کندہ ہے۔ یہ مجسمہ شیر کے تخت پر بیٹھی درگا دیوی کا ہے، بازو کا بائیں حصہ کندہے سے غائب ہے، مجسمہ گندھارا اسکول آف آرٹ کا اثر رکھتا ہے اور دائیں ہاتھ میں کمل ہے۔مذکورہ برآمد شدہ مجسمہ مشتاق احمد بیگ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم جموں و کشمیر حکومت اور ان کی ٹیم کو جناب طاہر سلیم خان، ایس ایس پی بڈگام نے نعیم وانی-ڈی ایس پی کی موجودگی میں سونپا۔گیا ہے۔










