dooran_corona

جموں کشمیر میں کورنا وائرس سے 145نئے افراد کا اضافہ،2مزید مریضوں کی موت

سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میںکچھ دنوں سے کافی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے چلتے کئی روز سے مثبت معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 145نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 336531پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 18جبکہ کشمیر میں 127نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کئی روز بعد مثبت معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا بیماری سے2مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 4475تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 145نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 336531پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 18جبکہ کشمیر میں 127نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ادھر مثبت معاملات میں اضافہ کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں فعال معاملات کی تعدادمیں بھی اضافہ درج کیا گیا جبکہ شہر سرینگر 61نئے معاملات کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کیسوں میں سر فہر ست رہا ہے ۔

لداخ میں 27نئے معاملات درج ،متاثرین کی تعداد 21,494 ہوگئی


سرینگر // مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی تعداد 21,494 ہوگئی اور 249 مریض زیر علاج ہیں۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وبا کے پھیلنے کے بعد سے لداخ میں بیماری کی وجہ سے 213 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے لیہہ میں 155 اور کارگل میں 58 افراد ہلاک ہوئے۔ ہفتہ کو کل 2366 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ لیہہ میں 25 اور کارگل میں دو کیسز کی تصدیق ہوئی۔بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 افراد کو لیہہ اور ایک کو کارگل کے اسپتال سے فارغ کیا گیا۔ لداخ میں اب تک 21,032 لوگ انفیکشن سے پاک ہو چکے ہیں۔ فی الحال 229 مریض لیہہ اور 20 کارگل میں زیر علاج ہیں۔لیہہ ضلع میں اس ماہ کے آغاز سے COVID-19 کے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رات کا کرفیو اور تمام اسکولوں اور رہائشی ہاسٹلز کو بند کرنے کے علاوہ کووڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کئی پابندیاں اور جرمانے عائد کیے جاتے تھے۔