سرینگر// جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( امپارڈ ) کے ڈائریکٹر جنرل سوربھ بھگت نےامپارڈ مین کیمپس سرینگر میں دو 3 روزہ تربیتی کورسز کی مشترکہ اختتامی تقریب کی صدارت کی ۔ یہ مختصر دورانیے کے تربیتی کورسز بشمول ’’ پائیدار ترقیاتی اہداف اور گرام پنچائتیں ‘‘ اور ’’ شریکی دیہی تشخیص ( پی آر اے )‘‘ جے اینڈ کے امپارڈ کے دیہی ترقی ونگ کے ذریعے منعقد کئے گئے تھے ۔ ان تربیتی کورسز میں جموں و کشمیر حکومت کے مختلف محکموں بشمول باغبانی ، زراعت ، ریشمی زراعت ، دیہی ترقی اور دیگر شرکاء نے شرکت کی ۔ ڈی جی امپارڈ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگ موثر کمیونٹی موبلائزیشن کے ذریعے حصہ لیتے ہیں اور حکومتی عہدیداروں کے ساتھ ان پٹ شئیر کرتے ہیں جو کہ بعد میں لوگوں کو زمینی حالات سے باخبر رہنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ بالاخر مائیکرو لیول پر ترقیاتی پروگراموں کو موثر طریقے سے انجام دینے میں ان کی مدد کرتا ہے ۔ لوگوں کی شرکت کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہندوستان سمیت مختلف ممالک کی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقامی حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترقی کیلئے اپنا ایجنڈا وضع کریں گے تا کہ ترقی کیلئے طے کئے گئے اہداف پائیدار اور عملی بھی ہوں ۔ اختتامی تقریب میں متعلقہ کورس کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر بی اے کمار ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم اشرف ڈار ، اسسٹنٹ پروفیسر ، سنٹر فار رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچائتی راج اور ڈاکٹر مشتاق احمد خان ، پروفیسر اور ہیڈ سنٹر فار رورل بھی موجود تھے ۔










