ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے پروگرام ’’ ساتھ‘‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے پروگرام ’’ ساتھ‘‘ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//مشن ڈائریکٹر جموں وکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ’اُمید‘ کے تمام اَفسران اور اِنڈیا ایس ایم اِی فورم کے ممبران کے ساتھ پروگرام ’ ایس اے اے ٹی ایچ‘ کے تحت ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک ورچیول میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ان، بلاک پروگرام منیجران، وِنود کمار ( صدر اِنڈیا ایس ایم اِی فورم ) ، سشمامارتھانی ( ڈائریکٹر جنرل اِنڈیا ایس ایم اِی فورم ) اور مشن کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے اَفسران سے کہا کہ جے کے آر ایل ایم کی جانب سے اِس پروگرام کو حکمت عملی بنانے ، تیار کرنے اور اس کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں۔اُنہوں نے مشن کے ضلعی پروگرام کے اَفسران کو تاکید کی کہ وہ تمام سیشنوں کے لئے تربیتی پروگراموں کے تحت منتخب ایس ایچ جی اراکین کو شامل کریں اور پروگرام کا بھرپور فائدہ اُٹھائیں تاکہ انہیں کاروبار ی منصوبوں کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل ہو۔اُنہوں نے کہا کہ اِس تربیت میں تمام شعبوں کے لئے ایک عام ورکشاپ ہوگا جس کی واقفیت مختلف قسم کے رجسٹریشن جیسے گڈ اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈس اَتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اور مختلف مارکیٹنگ سائٹ پر مختلف ایس ایچ جی مصنوعات کی بورڈنگ پر فراہم کی گئی ہے۔ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے کہا کہ ’’ ساتھ ‘‘ پہل جموں او رکشمیر میں سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) خواتین کے لئے دیہی انٹرپرائز ایکسلریشن پروگرام ہے ۔ پروگرام کے تحت مشن ہنرمندی اور مارکیٹنگ کے رابطوں کے ذریعے خواتین ایس ایچ جی اراکین کے درمیان کاروباری رہنما پید ا کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل اِنڈیا ایس ایم ای فورم سشما مور تھانی نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا جہاں جموںوکشمیر کے زائد از 5000 ایس ایچ جیز نے حصہ لیا۔ ورکشاپ کے دوران ایس ایچ جی اراکین کو ان کی تجارتی سرگرمیوں کی بنیادی پر مزید پروفائل کیا گیا تھا ۔ اِ س کے بعد تربیت شعبہ وار توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل اور ہینڈ لوم ، ہینڈ ی کرافٹس ، ایگرو ، ڈیری اور فوڈ پروسسنگ پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنڈیا ایس ایم ای فورم ایمیزون کے ’’ سہیلی‘‘ پلیٹ فارم پر دیہی کاروباری اداروں کو بورڈنگ میں سہولیت فراہم کرے گا جہاں ’امید‘ کے تحت ترقی پانے والے ایس ایچ جی ممبران آن لائن اَپنی مصنوعات کی نمائش کر سکتے ہیں اور اَپنی فروخت کو بڑھا سکتے ہیں۔