سری نگر// ٓئیکونِک ہفتہ کی تقریبات کوجاری رکھتے ہوئے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے سری نگر میں ڈل جھیل کے بیچ میں اَپنی نوعیت کے پہلے اوپن ائیر تھیٹر اور لیزر شو کا اِفتتاح کیا اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، پرنسپل ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ ، ناظم سیاحت جی این ایتو بھی موجود تھے۔معززین نے دیگر مہمانوں کیس اتھ اوپن تھیٹر میں ٹیلی کاسٹ ہونے والی فلم ’’ کشمیر کی کلی ‘‘ دیکھی۔اِس شو کا اِنعقاد جموںوکشمیر محکمہ سیاحت نے سمارت سٹی سری نگر اور مشن یوتھ جے اینڈ کے کے اشتراک سے کیا تھا۔اِس سے قبل چیف سیکرٹری نے گھاٹ نمبر 7 میں لیزر شو کا اِفتتاح کیا اور وہاں کشمیر میں ہائوس بوٹس کی تاریخ پر ایک مختصر فلم بھی کھلی ہائوس بوٹ پر ٹیلی کاسٹ کی گئی۔معززین نے گیلری کا بھی معائینہ کیا جس میں پرانے رِسالوں اور تصاویر ، دریائے جہلم اور جھیل ڈل میں ہائوس بوٹوں، کشمیر ثقافت اور روایتی ضیافتوں کو دکھا یا گیا ہے۔اِس موقعہ پر روشنیوں سے مزین اور چمکتی ہوئی شکارہ ریلی نہرو پارک سے ہوتی ہوئی کبوتر خانہ تک پہنچی جس میں مقامی فن کاروں نے ان شکاروں پر کشمیری گیت گاتے اور رقص کرتے ہوئے مہمانوں اور بلیوارڈ روڈ سے گزرنے والے تمام راہگیروں کو مسحور کیا۔سیاحوں کو تقریبات میں شامل ہونے اور لیزر شو اور فلم دیکھنے کے لئے شکاروں اور ہائوس بوٹوں کا ایک بیڑا دستیاب رکھا گیا تھا۔سیاحوں نے حوصلہ اَفزائی کی اور اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد اور انہیں دیکھنے کی سہولیت فراہم کرنے پر محکمہ سیاحت کی تعریف کی۔










