Union MoS for Co-operation & Development of North Eastern Region visits Poonch

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما کا دورۂ پونچھ

پونچھ//مرکزی وزیر مملکت کوآپریشن وڈیولپمنٹ آف نارتھ ایسٹرن ریجن بی ایل ورما نے پونچھ کا دورہ کیا اور وہاں ضلعی اَفسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ بھی منعقد کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ دُور دراز علاقے میں ان کے دورے کا مقصد یہ ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ان کے وزراء زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اور عوام اور پی آر آئیز سے رائے لیں تاکہ اِصلاحی اقدامات کئے جاسکیں۔اُنہوںنے کہا کہ جموں وکشمیر صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اوروزیر اعظم خطے کو خوشحالی کے معاملے میں ملک کے باقی حصوں کے برابر لے جانے کے لئے ہر لحاظ سے یوٹی کی حمایت کر رہے ہیں۔اِس موقعہ پر سیکرٹری کواپریٹیویشامدگل ، چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل تعظیم اختر ، رجسٹرکواپریٹیو شفقت اقبال ، ضلع ترقیاتی کمشنر اندر جیت ، ڈی ڈی سی ممبران ، ایس ایس پی ونود کمار ، اقبال ، بی ڈی سی چیئرمین اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے آپ کو مشن یوتھ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ رجسٹر کر کے ان سکیموںسے اِستفادہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے قابل غور تبدیلی دیکھی گئی ہے ۔ ملک میں 43کروڑ جن دھن بینک اکائونٹس کھولے گئے ہیں ۔ اب ایک غریب آدمی براہ راست منتقلی کے فوائد ( ڈی بی ٹی ) حاصل کرنے کے قابل ہے۔وزیر مملکت نے وزیر اعظم کے نظرئیے اور عزم کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ سب کا ساتھ سب کا وِکاس ‘ پی ایم کا محض نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک عظیم مشن ہے جو یقینا معاشرے کے کمزور طبقے کے سماجی معاشی حالات میں ایک مثالی تبدیلی اتا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ پی آر آئیز کے فعال کردار اور ان کی تجاویز سے ضلع میں کوآپریٹیو سوسائٹیز کے کام کو نئی بلندیوں تک لے جایا جاسکتا ہے اور ممبران کو معاشی طور پر ترقی دی جاسکتی ہے تاکہ انہیں خود کفیل بنایا جاسکے ۔ اِس کے لئے ہمیں ہم آہنگی اور اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیئے۔‘‘اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے سماجی و معاشی پروفائل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور مختلف سکیموں کے تحت رجسٹر ڈ ہونے والی مختلف حصولیابیوں کے بارے میں بھی وزیر مملکت موصوف کو آگاہ کیا۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی جن میں ڈی ڈی سی چیئرمین ، بی ڈی سی چیئرپرسنز ، صدر ایم سی سرنکوٹ ، سرپنچ اور پنچ شامل ہیں، جنہوں نے وزیر موصوف کے سامنے متعدد مطالبات اور ترقیاتی مسائل اُٹھائے۔اُمید سکیموں کے تحت جے کے مشن کے نوجوانوں اور ایس ایچ جیز کے ساتھ وابستہ نوجوانوں نے بھی وزیر مملکت کے ساتھ ملاقات کی۔مرکزی وزیر مملکت نے تمام وفود کو بغور سنا اور انہیں مرکزی حکومت کی طرف سے ان کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے مثبت جواب دینے کا یقین دِلایا ۔