پہلگام//جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والی آئیکونِک ہفتہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر پہلگام کلب میں تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا جس کے د وران جے کے ٹی ڈی سی کی جانب سے سٹریٹ فوڈ فیسٹول اور مصوری نمائش کا اِنعقاد کیا گیا۔دوران تقریب ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لومز کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف محکموں اور کے وی آئی بی کی طرف سے مختلف سٹال لگائے گئے تھے جن میں سامان کی بہتات تھی۔سٹالوں میں میں ہاتھ سے بنی اشیاء جیسے کریول بیگوں اور شال وغیرہ کی نمائش کی گئی ۔کھانے کے سٹالوں پر کشمیری روایتی ضیافتوں جیسے موش کرڈ ،ہندِ کوکر، ندرو پالک ، زمبرہ ٹھول وغیرہ کے پکوان دستیاب تھے۔ اِس تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ایس ڈی ایم پہلگام نے تقریب کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی صنعت کو فروغ دینے اور مقامی کاریگروں کی ترقی کے لئے اِس کی تقریبات کا اِنعقاد کیا جارہا ہے ۔دریں اثنا ، یہاں ایک لائیو مصوری کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔تقریب میں جے ڈی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، تحصیلدار پہلگام ، اے ڈی ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ، اے ڈی ٹوراِزم ، ڈی آئی او اننت ناگ اور دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔










