ایک ہو کرکام کرکے یہ جنگ بھی جیت جائیںگے:لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سری نگر//جموںو کشمیر کے لیفٹنٹ گونر منوج سنہا ہے کیاکہ’’ دہشت گردی انساینت کے لئے بڑا خطرہ ہے‘‘ اور ہم سب جانتے کہ اس بدعت کو چلانے والا کون اور پالنے والا کوں ہے ۔انہوں نے بتایا جو لوگ جان کر بھی انجان بننا چاہتے ہیں انہیں میرا مشورہ ہے کہ وہ دنیا کے کسی اخبار یا میگزین کا مطالعہ کریں جواب مل ہی جائے گا۔انہوں نے کہا نرندی مودی کی حکومت میں جموںو کشمیر کی ترقی ،خوشحالی کے لئے اور نوجوانوں کے خوابوں کوپورا کیا جائے گا ۔ایل جی منوج سنہا جمعہ کے روز یہاں سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں 1947کے شہدوں کی یاد میں منائی جانے والی ایک منعقدہ تقریب پر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے ۔ ایل جی بتایا دہشت گردی پوری انسانیت کے لئے بڑا خطرہ ہے ۔انہوں نے بتایا اس دہشت فگردی کے خلاف ہم سب کو ایک ہو کر اس کا خاتمہ کرنا ہے ب۔انہوں نے کہا جب ہم سب مل کر اس کے خلاف کام کریں گئے تو ہم یہ جنگ بھی جت جائیں گے ۔ انہوں نے پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ72سالوں سے اس کو(دہشت گردی)کو چلانے والااور پالنے والا کون ہے ۔منوج سنہا نے ممکنہ طور پرنوجوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ جان کر ان جان بنا چاہتے ہیں ان کو میں کہناچاہتا ہوں کہ آپ دنیا کے کسی بھی اخبار یا رسالے کا مطالعہ کریںآپ کو پڑھ کر اسکاجواب خود ہی مل جائے گا ۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہاجموںو کشمیر میں ایک نئی صبح کی شرعات ہوئی ہے ہم یہاں ترقی اور بھروسے کے سفر پر چل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا اس ترقی اور خوشحالی کی سفر میں میں مشکلات آئیں گے لیکن میں وشواس دلانا چاہتا ہوں کہ ہم یہ جنت بھی جیت جائیں گے اور یہاں کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے۔ایل جی نے اپنی تقریر میں کہاکہ ہم سب اگر ایک ہو کر مستعد ی کے ساتھ رہیں گے تو ہم اس کا مقابلہ کریںگے اور ہم جیت بھی جائیںگے ۔1947میں مارے گئے تمام جوانوں کو خرج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو بھروسہ دیتا ہوں کہ بھارت کے وزیر عظم نرندری مودی کے تحت چلنے والی سرکار میںجموں و کشمیر کی کے خوش حالی اور یہاں کے نوجوان کو خوابوں پورا کرنے کے لئے ہم سب وعدہ بند ہیں ،اور ایک ایک پل اس کے لئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا جموں و کشمیر کے سوا کروڑ لوگوں کی ترقی کے لئے ہم سب کام کرنے کی کوشش کریں۔میں بھگوان سے دعا کرتا ہوںسب کو سد بدی دی تاکہ ہم سب مل کر اپنی پرانی پرم پرا کو قائم کر سکیںجو سنسکرتی یہاں کی رہی ہے اس کو ہم کو قائم رکھ سکیں گے۔اس دوران پروگرام کرنے والے لوگوں نے بتایا کہ ہم نے یہ پروگرام یہاں پر منعقد کیا ہے تاکہ 1947میں قبائلوں کے ہاتھوں مارے گے تمام لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرسکیں گے ۔انہوں نے بتایاہم یہاں صرف ایک پروگرام منعقد نہیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا ہم یہاں احتجاج بھی ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس پروگرام کے ایک منتظم نے بتاہا ہم رواں مہینے میں مارے گئے بے گناہ لوگوں کی قتل کی مذمت بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا اسلام میںبے گناہوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ایک اور منتظم نے بتایا ہم یہاں یو این او تک مارچ کریں اور پاکستان کے خلاف وار کرائم میمورنڈم پیش کریں گے جو یہاں بے گناہوں کا قتل عام کروا رہا ہے ۔










