ضلع لشکر کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق ،فوجی اہلکار ہلاک2زخمی
سری نگر//جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع کے درگڑ سگن شوپیان میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میں ایک کمانڈر ساتھی سمیت جاں بحق ہوا ہے جبکہ تصادم میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی ) کشمیرز وننے بتایا کمانڈر عادل وانی لتر میں مارے گئے غیر ریاستی ترکھان کے قتل میں ملوث تھا انہوں نے بتایا گزشتہ2ہفتوں نے دوران مختلف کارروائیوں میں 15جنگجو مارے گئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق فوج کے44RRسی آر پی ایف اور ایس او جی شوپیان نے بدھ کی صبح ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پہاڑی ضلع شوپیان کے سُگن نامی گائوں میں دو جنگجوکی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد بستی کو محاصرے میں لیا جس دوران یہاں پوری بستی کو سیل کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا جب فورسز کی مشترکہ تلاشی پارٹی مشتبہ مقام کے نذدیک پہنچی دن کے ساڑے دس بجے کے قریب یہاں موجود جنگجوئوں نے تلاشی پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ہے تاہم فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کر کے محاصرے کو سخت کر دیا ۔ذرائع نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کے لئے کہا گیا ہے جس دوران انہوں نے اس پیش کش کو ٹھکرا دیا ،جس کے بعد یہاں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میںلشکر کمانڈر ان کا ساتھی مارا گیا ہے ۔جبکہ جنگجوئوں کی فائرنگ سے 3فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک فوجی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے۔پولیس نے بتایامہلوک جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور کی گئی ہے جو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب مزدور کی ہلاکت میں ملوث تھا۔کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں تصادم میں ہلاک ہونے والے دو جنگجوؤں میں سے ایک کی شناخت عادل احمد وانی کے بطور ہوئی ہے جو جولائی 2020سے سرگرم تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہلوک جنگجو پلوامہ کے لتر علاقے میں ایک غریب ترکھان صغیر احمد انصاری ولد بندو حسین انصاری ساکن سہارنپور یوپی کی ہلاکت میں ملوث تھا۔غیر سرکاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے دوسرا جنگجو پلوامہ سے تعلق رکھتا ہے جس کی سرکاری طور پر تصدیق یا تردید نہیں ہو ئی ہے ۔۔قبل ازیں پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ شوپیاں کے درگڈ علاقے میں تصادم آرائی کے دوران دو عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے چیر باغ درگڈ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ادھر انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اب تک 15 جنگجوؤں کو مختلف انکونٹروں میںہلاک کر دیا گیا ہے۔خیال رہے وادی کشمیر میں نا معلوم بندوق برداروں کی جانب سے عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے سلسلے جنگجو مخالف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے ۔










