سری نگر//میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو ایک بار پھر 2022 کیلئے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹدیز سنڑ اردن نے دنیا بھر کی500 با اثرمسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابقجموں و کشمیر حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کو دنیا بھر کی500 با اثرمسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے، یہ درجہ بندی آر آئی ایس ایس جورڈن کی سیاسی گروپ کی جانب سے آٹھویں بار ہونے والی درجہ بندی کے تحت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو آل بیت برائے فکر اسلامی انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع ہے۔آر آئی ایس ایس جورڈن نے میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق کے تعلق سے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انہیں اگست 2019 سے مسلسل خانہ نظر بندی کا سامنا ہے۔فہرست میں دیگر بااثر مسلم شخصیات میں سعودی عرب کے شاہ سلمان، ایران کے آیت اللہ خامنائی، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور اردن کے شاہ عبداللہ کے نام شامل ہیں۔










