جموں//شمال مشرقی خطے کے تعاون اور ترقی کے مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت جموں کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے محکمہ کواپریٹو کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تا کہ محکمہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ایم او ایس نے جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر یو ٹی میں کواپریٹو سیکٹر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کیلئے پہلے ہی کئی اقدامات کئے جا چکے ہیں تا کہ کواپریٹو سوسائیٹیز کی بحالی کو زمینی سطح پر دیکھا جا سکے ۔ وزیر موصوف نے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کیں جو کہ کواپریٹو سوسائیٹیز کی بحالی اور کاروباری سرگرمیوں میں تنوع کیلئے شروع کئے جا رہے ہیں ۔ وزیر نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے انتظامی سیکرٹری کو بھی سراہا جنہوں نے محکمہ کے کام کی بہتری کیلئے کئی جرات مندانہ اقدامات اٹھانے کے علاوہ کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ میں اگاہی کیمپ اور انتخابی عمل کا انعقاد کیا ۔ اس سے پہلے سیکرٹری کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ یشا مدگل نے مرکزی وزیر مملکت کو طبعی اور مالی کامیابیوں کے علاوہ کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی مختلف سرگرمیوں اور کامیابیوں سے آگاہ کیا ۔ سیکرٹری نے مختلف شعبوں کے بارے میں بھی بتایا جن میں کواپریٹو سوسائیٹیز کے درجے کا ڈھانچہ ، کواپریٹو سُپر بازاروں کا کام کرنا اور سُپر بازاروں کو جدید بنانا ہے تا کہ ان کے کاروبار کو بڑھایا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر دیگر کے علاوہ رجسٹرار کواپریٹوز ڈیپارٹمنٹ شفقت اقبال ، اور کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔










