#covid kashmir

جموں کشمیر میں دسویں روز بھی کووڈ معاملات سو سے کم درج

سرینگر //کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے جس کے چلتے کئی روز سے مثبت معاملات میںکمی آتے ہوئے جموںکشمیر میںمحض 84معاملات ہی درج ہوئے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 84نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 331221تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 12جبکہ کشمیر میں 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 97مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کئی روز بعد مثبت معاملات میںکمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔حکام کے مطابق اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی اموات نہیںہوئی ہے تاہم کیسوں میں اضافہ جاری ہے اور متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 84نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 331221تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 12جبکہ کشمیر میں 72نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ساتھ ہی 97مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے دھر شفایابی میں تیزی کے ساتھ ہی فعال معاملات میں کمی آئی ہے اور اب جموں کشمیر میں 8سو ہی ایکٹو کیسز اس وقت ہے ۔ اسی دوران جموں کشمیر کے تین اضلاع شوپیان ، کھٹوعہ اور کشتواڑ کورونا سے پاک ہو گئے ہیں اور تینوں اضلاع میں کوئی بھی فعال معاملہ اس وقت نہیںہے ۔