معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے:ایل جی

سری نگر//ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوامی کی آواز‘‘کی ساتویں قسط جموںوکشمیر کے آل اِنڈیا ریڈیو ( اے آئی آر )سٹیشنوں کے تمام مقامی اور پرائمری چینلوں پر نشر کیا گیا جبکہ پروگرام کا ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی کاشر پر بھی ہوا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ کی ساتویں قسط کے دوران جموںوکشمیر یوٹی سے موصول ہونے والی قیمتی تجاویز اور آرأ شیئرکیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے آج کا پروگرام عام شہریوں کے لئے وقف کیا جنہوں نے حالیہ دہشت گرد حملوں میں اَپنی جانیں گنوائیں۔اُنہوں نے کہا ،’’ میں شہید شہریوں کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں اور سوگوار کنبوں سے تعزیت کرتا ہوں ۔‘‘ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم دہشت گردوںکو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے۔جموںوکشمیر کے اَمن ، سماجی و اقتصادی اور لوگوں کی اِنفرادی ترقی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ہم تیز رفتار ترقی کے لئے پُر عزم ہیں اور جموںوکشمیر کو ایک خوشحال اور پُر امن یوٹی بنانے کی کوشش کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے قیمتی تجاویز پیش کیں جو کہ پالیسیاں بنانے میں بہت کام آئیں گی جو ترقیاتی ضروریات اور عوام کی اُمنگوں کی عکاس ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’ عوام کی آواز‘‘ کے دوران شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی کچھ تجاویز کو خصوصی طور پر حاصل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شاہ فوزیہ حسین کی طرف سے غنچۂ ابریشم کوسکینڈری اور ماسٹر ڈگری سطح پر بطور مضمون متعارف کرنے کی تجویز دی جس کا لیفٹیننٹ گورنر نے خیر مقدم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ان کی قیمتی تجویز جموںوکشمیر میں ریشم صنعت ، اَنٹرپرینیور شپ کی بحالی اور فروغ میں اِنتظامیہ کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔بارہمولہ سے پیر عبید قریشی کی جانب سے تھری پیز ۔ عوام ، پولیس ، پالیسی سازوں کی مربوط ثقافت کو سکولوں میں فروغ دینے کی تجویز دی۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعاملات سے مضبوط قیادتی جذبہ پیدا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے چودھری اشرف حسین اور حکیم سنگھ کا ذکر کیا کہ وہ سکول ایجوکیشن کے منظرنامے کی نوعیت اور وسعت کو بڑھانے کے لئے دلچسپ خیالات بانٹ رہے ہیں۔گاندربل سے محمد یونس ڈار ، میر سمیر فیاض ،بی جی ایس بی یونیورسٹی سے سمیر رینہ اور گریش چندر رینہ کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں اور حکام کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں سے ملنے والی قیمتی تجاویز کو ترقیاتی پالیسیوں میں شامل کیا جائے گا۔ڈاکٹر وشال اور گگن دیپ کامرا کے ایک مشورے کے لئے جنہوں نے جموں و کشمیر میں شمسی توانائی کی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے ، وسعت دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر غور کیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی کے بہتراستحصال کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے محکمہ پاور کو ہدایت پہلے ہی دے دی گئی ہے۔واضح رہے ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام کی پہل حکومت کے مشن کے مطابق ہے جو حکمرانی عمل کو زیادہ جامع، شراکت دار اور عوام پر مبنی بناتی ہے۔مہینے کے ہر تیسری ایتوار کو یہ پروگرام جموںوکشمیر کے آل اِنڈیا ریڈیو ( اے آئی آر )سٹیشنوں کے تمام مقامی اور پرائمری چینلوں پر نشر کیا جارہا ہے جبکہ پروگرام کا ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی کاشر پر بیک وقت نشر کیا جارہا ہے۔