سرینگر/اکتوبر کے 17دن خونین دن ثابت ہوئے 13جھڑپوں میں 36افراد جن میں 14عسکریت پسند 9فوجی جوان 10سولین مارے گئے جبکہ تین فوجی جوانوں نے خودکشی کر کے اپنی زندگیوں کاخاتمہ کیا۔اے پی آ ئی نیوز ڈیسک کے مطابق رواں برس اکتوبرکے 16دن جموںو کشمیر میں خونین دن ثابت ہوئے اور ان 16دنوں کے دوران عسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین 13جھڑپیں ہوئے جن میں 14عسکریت پسند مارے گئے ۔یکم اکتوبر کو پولیس وفورسزکے ساتھ شوپیاں کے رخہامہ علاقے میں مجیب لون نامی عسکریت پسند جان بحق ہوا، جبکہ8اکتوبر کو عاقب کمار ساکنہ ترنز شوپیاں چھانہ پورہ میں جھڑپ کے دوران مارا گیا نواکتوبر کوعسکریت پسندوں اور پولیس وفورسزکے مابین میتھن چھان پورہ کے علاقے میں گولیوںکاتبادلہ ہوا 11اکتوبرکودو عسکریت پسند امتیاز احمدڈار ساکنہ شاہ گنڈاریاوراحمد ساکنہ کاکہ پورہ پلوامہ گنڈجہاں گیر اور بانڈی پورہ میں جھڑپوں کے دوران مارے گئے ۔12اکتوبر کو5عسکریت پسنددو الگ الگ جھڑپوں میں جنوبی کشمیرمیں مارے گئے جن میں دانش حسین ڈار، یاور نائیکو اور مختار شاہ تلرن شوپیاں کے عبید احمدڈار اور خبیب احمدنگروں فی پورہ شوپیاں میں مارے گئے 13اکتوبر کوجیش محمدکمانڈر شمس دین ستورا ترال میں پولیس وفورسز کے ساتھ جھڑپ میںمارا گیا،جبکہ وانگنڈ ترال میں ایک اور عسکریت پسند مارا گیا۔15اکتوبر کوشاہد بشیرشیخ کرفلی محلہ حبہ کدل جوحال ہی میں عسکریت میںشامل ہواتھاگوشہ بگ کے علاقے میں مارا گیا جبکہ تنزی احمد ساکنہ حبہ کدل شوٹ آوٹ پروگرام کے دوران بمنہ میںماراگیا 16اکتوبر کو دو عسکریت پسند عمرمشتاق کھانڈے تلباغ پانپور اورشاہدخرشید میتھن چھان پورہ مارے گئے 11اکتوبر کو پانچ فوجی جوان پونچھ سیکٹر میںمارے گئے جن میں ایک جونیئرکمشن آفسر بھی شامل تھامارے گئے فوجی جوانوں میں نائب صوبہ دار جسوندرسنگھ نائک مندیپ سنگھ سپاہی وجن سنگھ سپاہی سراج سنگھ اور سپاہی وشانک مارے گئے ۔14اکتوبر کومزیدو جوان مینڈھرسیکٹر میں مارے گئے جبکہ تین فوجی جوانوں نے جن میں 42 راشٹریہ رائفلز کے دیرج کمار کرال گنڈ میں ہریش کمار اور کپوارہ میں ہی ایک اور فوجی جوان نے بھی اپنی سروس رائفل سے زندگی کاکام تمام کیا۔دو اکتوبر کو مجید احمد گوجری ساکنہ چھتہ بل سرینگر کرن نگر سرینگر میں نامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں مارا گیا،جبکہ اسی دن محمدشفیع ڈار ساکنہ بٹہ مالوں سرینگر بھی ماراگیا پانچ اکتوبر کوڈاکٹربندروں لال اورندر پاسوان نامعلوم مسئلح افرا دکے ہاتھوں مارے گئے ،جبکہ محمدشفیع لون ساکنہ نائد کھائی سمبل مارا گیا شاہ گنڈحاجن بانڈی پورہ میں ایک اورشہری نامعلوم مسئلح افراد کے ہاتھوں مارا گیاسات اکتونرکوخاتون پرنسپل سپندرکور اور استاددیپک چند کونامعلوم مسئلح افراد نے گولیوں سے بوندکررکھ دیاسات اکتوبر کوپرویزاحمدولدنوردین نامی شخص مارا گیا 16اکتوبر کو دو غیرریاستی اروندکمار اور صغیرا حمد مارے گئے اور اکتوبر کے 16 دن خونین دن ثابت ہوئے جس کے دوران 14عسکریت پسند 9فوجی جوان تین فوجی جوانوں نے اپناکام تمام کیا ۔
توانائی، دفاع اور تجارتی سلامتی کے حوالے سے ہندوستان کی سرگرمیاں تیز، وزیر خارجہ یواے ای میں، مصری کی روانگی اتوار کو
مالیگاؤں کیس میں بری پروہت کو بریگیڈیئر کے عہدہ پر ترقی
مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت سی اے اے کے نفاذ کو تیز کرے گی:مودی
ایران کو دنیا کے سب سے بڑے ’نیٹورک شَٹ ڈاؤن‘ کا سامنا، 1000گھنٹوں سے بند ہے انٹرنیٹ!
ایران جنگ معاملہ، ٹرمپ امریکی صحافیوں پر برس پڑے
لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے
امریکہ:مارکو روبیو کے دفتر میں لبنانی اور اسرائیلی سفیروں کی ملاقات
’’مجھے معلوم ہے صدر کا کام کیا ہوتا ہے‘‘، 2028کے انتخابی میدان میں اترنے کو تیار سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس!
لفٹینٹ گورنر نے ایم اے اسٹیڈیم جموں سے ’’ ڈرگ فری جے اینڈ کے ‘‘ کیلئے تاریخی عوامی تحریک کا آغا کیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں آبپاشی کی سہولیات اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لیا










