سری نگر//وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف کی پرت بیچھ گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں درجہ حرات میں گراوٹ کے ساتھ ہی سردی میں اضافہ ہوا ،اور لوگوں نے کانگرڑیوں اور گرم ملبوسات کا استعمال کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا آج یعنی پیر کی صبح بعد دو پہرسے موسم میں بہتری کے ساتھ ہی22 اکتوبر تک خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیچ گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات سے ہی وادی کے میں موسم خراب ہوا اور میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری شروع ہوئی ہے جو اتوار کے روز بھی جاری رہی ہے ۔اس دوران وادی پہاڑی علاقوں جس میں پہلگام،سونہ مرگ، گلمرگ ،کپوارہ،ستھن ٹاب اور پیر کی گلی کے ساتھ ساتھ دیگر اونیچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوئی ہے ۔اس دوران پوری وادی کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب یہاں روزانہ کے درجہ حرات میں کمی واقعہ ہوئی ہے جبکہ سردیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔فاروق احمد نامی ایک شہری نے بتایاسخت سردی محسوس ہونے کے بعد انہوں نے فرم ملبوسات کا استعمال شروع کیا ہے جبکہ لوگوں نے کانگڑیوں کا بھی استعمال شروع کیا ہے ۔جبکہ محکمہ بجلی نے بتایا بجلی سپلائی کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں نے گرمی دینے والے آلات کا استعمال شروع کیا ہے محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ توقع کی گئی ہے ، کشمیر کے بیشتر مقامات اور جموں کے اونچے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو موسم ابر آلود اور سرد رہے گا۔پیشن گوئی کے حوالے سے ، انہوں نے کہا کہ پیر کے دوپہر تک اونچی جگہوں پر ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری ہوگی اور اس کے بعد بتدریج بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ‘‘بنیادی طور پرموسم 19سے 22اکتوبر تک خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلے ایک ہفتے تک بارش یا برفباری کی کوئی پیش گوئی نہیں ہے۔دریں اثنا ، سرینگر میں 24گھنٹوں کے دورصبح ساڑے 8بجے تک 2.4ملی میٹر بارش ہوئی انہوں نے بتایا کہ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن قاضی گنڈ میں 2.3 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم از کم 9.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ میں 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور سکینگ ریزورٹ گلمرگ میں بھی 7.8ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم 5.0سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










