سیکرٹری سیاحت نے پہلگام کلب میں خصوصی ویلنس سینٹر کا اِفتتاح کیا

سیکرٹری سیاحت نے پہلگام کلب میں خصوصی ویلنس سینٹر کا اِفتتاح کیا

اننت ناگ// سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے قومی آیوش مشن کے دائرہ کار م یں پہلگام کلب میں ایک خصوصی ویلنس مرکز کا اِفتتاح کیا۔ویلنس سینٹر میں مختلف اقسام کے علاج اور خدمات جیسے کپ تھری پی ،ایکیو پنکچر تھری پی ، پرکرتی مزاج تعین ، طرزِ زندگی کی مشاورت وغیرہ سینٹر میں مریضوں کو دی جائے گی۔اِس موقعہ پر یوگا سیشن بھی منعقد کای گیا جس میں اَفسران اور سیاحوں نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر سرکاری آیوش ڈیپارٹمنٹ نے مفت فلاح و بہبود کیمپ کا بھی انعقاد کیا اور اِس کیمپ میں سیاحوں اور مقامی لوگوں میں امیونو بڑھانے والی اَدویات تقسیم کی گئیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اِس طرح کے ویلنس سینٹر مختلف سیاحتی مقامات جیسے پتنی ٹاپ ، گلمرگ ، کٹرہ اور شاہدراہ شریف راجوری میں بھی قائم کئے گئے ہیں۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت جی این ایتو ، ایم ڈی سیاحت فخر الدین ، ناظم پلاننگ سیاحت ، سی اِی اوپہلگام ، ایس ڈی ایم پہلگام ، اے ڈی سیاحت اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔