سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت میندوں کی درگاہ پر حاضری ،نمازجمعہ ادا کی
سری نگر/نعیم الحق//آثار شریف درگاہ حضرت بل میں کئی ہفتوں کے بعد نماز کے لئے کھول دیا گیا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے کئی ماہ بعد حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی ہے جس پر انہوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران تاریخی جامع مسجد سمیت متعدد بڑے درگاہوں اور خانقاہوں کے منبر و محراب خاموش رہے جس پر لوگوں نے برہمی کا اظہار کیا ہے ۔نمائندےکے مطابق تاریخی آثار شریف درگاہ حضرت بل کئی ہفتوں کے بعد عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اس دوران خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند یہاں پہنچے اور عبادت میں محو رہے ۔ ذرائع کے مطابق 28جمعہ کے بعد یہاں آج دوبارہ نماز جمعہ ادا کی گئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد آج یہاں نماز ادا کرنے کی غرض سے آئے تھے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایک عقیدت مند نے کہا درگاہ مسلسل بند ہونے کے وجہ سے انہیں تکلیف پہنچتی تھی انہوں نے بتایاہمیں اس درگاہ کے ساتھ عقیدے وابستہ ہے جہاں ہم اللہ تعالی ٰ کو ہر کسی حاجت کے لئے دعا مانگتے ہیں جو قبول بھی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا یہ درگاہ بند رہنے کی وجہ سے انہیں تکلیف پہنچتی تھی لوگوں نے درگاہ کو عام لوگوں اور عقیدت مندوں کے لئے کھولنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ادھر تاریخی جامع مسجد سرینگر سمیت وادی کے کئی بڑے عبادت گاہ مسلسل جمعہ کو بند رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ان عبادت گاہوں کے منبر و محراب خاموش رہے ہیں ۔ لوگوں نے عبادے گاہوں کو مسلسل بند رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔کچھ نمازیوں نے بتایا ہر مسجد میں کووڈ پروٹوکال کا خیال رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے سرکار سے استدعا کی ہے کہ تمام چھوٹے بڑے عبادت گاہوں کو لوگوں کے لئے مکمل طور کھول دیا جائے ۔خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے انتظامیہ نے لوگوں کی آجاوا جاوہی کو مد نظر رکھ تقریبا! بڑے اجتعمات کو روکنے کے لئے احکامات صادر کئے تھے تاکہ کورونا وائرس کی چھین کو توڑا جا سکے ۔عوام نے بتایا اب حالات بہتر ہیں اس لئے بہتری کو دیکھ کر تمام چھوٹے بڑے عبادت گاہوں کو عوام کے لئے کھول دیا جائے ۔










