wahibugh pulwama

وہی بھگ پلوامہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مختصر تصادم

سرینگر کے شہری ملازم کی ہلاکت میں ملوث جنگجو جاں بحق:آئی جی پی

سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وہی بھگ پلوامہ میں فوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد گائوں کومحاصرے میں لیا جس دوران طرفین کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا ہے ۔اس دوران کشمیر ون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا مارا گیا جنگجومحکمہ پی ڈی ڈی کے ایک ملازم کی ہلاکت میں ملوث تھا ۔کشمیر نیوز سروس فوج کے50آر آر اور ایس او جی پلوامہ نے جمعہ کے روز ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد وہی بھگ پلوامہ کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائیاں شروع کی ۔اس دوران جب تلاشی پارٹی مشتبہ جگہ کے قریب پہنچی تو یہاں موجود جنگجونے فورسز کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی ہے جہاں اس مختصر تصادم آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق ہوا ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ( آئی جی پی )کشمیر زون وجے کمار نے بتایا شہر سرینگر کے شہری کی ہلاکت میں ملوث جنگجوکو پلوامہ میں مارا گیا ہے انہوں نے جنگجوئوں کی شناخت شاہد بشیر شیخٰ ولد بشیر احمد شیخ ساکن سرینگر کے طور کی ہے۔انہوں نے بتایا مارا گیا جنگجومحکمہ پی ڈی ڈی کے ایک ملازم محمد شفیعی ڈار کی ہلاکت میں ملوث تھا جس کو 2اکتوبر کو مارا گیاتھا انہوں نے بتایا جس بندوق کو اس ہلاکت میں استعمال کیا گیا تھا اس کو بھی برآمد کیا گیا ہے ۔۔خیال رہے ؎سرینگر میں حالہ شہری ہلاکتوں کے بعد فورسز نے جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی لاتے ہوئے ایک ہفتے میں9جنگجوئوں کو تصادم آرائیوں میں مار گرایا ہے ۔