مرہا مہ بجبہاڑہ اننت ناگ اورسالندر بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن

مینڈھرمیں فورسز اورجنگجوئوں کے رمیان مسلح تصادم آرائی جاری

ایک اہلکار شدید زخمی ،5روز کے آپریشن میں 2افسروں سمیت 7جوان جاں بحق

سری نگر//جموں ومیں ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں فورسز اورجنگجوئوں کے درمیان تصادم آرائی جاری ہے جس دوران گزشتہ شام فائرنگ کے دوران زخمی جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور فوجی اہلکار دم توڑ بیٹھے ہیں جبکہ ایک اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔اس طرح سے 4روز کے آپریشن میں 2افسروں سمیت 7جوان ہلاک ہوئے ہیں ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جمعرات کی شام تازہ تصادم میں ایک اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر(جی سی او) اور ایک فوجی اہلکارشدید زخمی ہوئے تھے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا تھا جو رات دیر گئے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں۔11اکتوبر کوڈھیرا کی گلی پونچھ میں مغل روڑ کے کنارے چمراڑ کے گھنے جنگل میں تلاشی ٓپریشن کے دوران48آر آر کی ایک تلاشی پارٹی پر جنگجوئوں کے ایک گروپ نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میںایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر دیگر 4اہلکاروں سمیت ہلاک ہوا جبکہ ایک اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔اس واقعہ کے بعد اس پورے جنگلاتی علاقے اور پہاڑی سلسلے کو گھیرے میں لیکر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جو پچھلے 4روز سے جاری ہے۔دوسرے روز یعنی 12اکتوبر کو بھی جنگل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا لیکن تیسرے دن یعنی بدھ کو طرفین میں کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق جمعرات کو ڈھیرا کی گلی سے 3گھنٹے کی مسافت پر واقع جموں پونچھ شاہراہ پر مینڈھر کے بھٹہ دھوڑیاں جنگل میں ایک بار پھرتازہ تصادم ہوا جس میں ایک اور جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 2 اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جن میں جے سی اور ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے ہیں۔یہ علاقہ مینڈھر کے بھمبر گلی کے قریب پڑتا ہے اور رومیو فورس کی کمانڈ کے تحت جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز کو ایک مخصوص انٹیلی جنس ان پٹ موصول ہوا کہ جموں راجوری پونچھ قومی شاہراہ سے متصل بھٹہ دھوریان گائوں کے گھنے جنگلاتی علاقے میں کچھ مشکوک حرکات دیکھی گئی ہیں۔گائوں بھاٹا دھوریاں دہرہ کی گلی سے تقریبا پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے لیکن یہ جنگلات کا حصہ ہے جو کہ دہرہ کی گلی تک چلتا ہے جہاں پیر کو انکانٹر شروع ہوا۔”جمعرات کو شام کے وقت ، فوج کی سرچ پارٹی جنگل کے علاقے میں آگے بڑھ رہی تھی جب وہ چھپے ہوئے عسکریت پسندوں کی طرف سے شدید فائرنگ کی زد میں آئے اور فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے چھ بجے کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا اور میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور ایک جوان شدید زخمی ہوئے جنہیں دونوں کو نکال لیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔دریں اثنا ، بھٹہ دھوریاں گائوں کے علاقے میں تصادم کے فورا بعد ، فوج اور پولیس دونوں کی کمک پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنگل کا احاطہ جہاں انکانٹر ہوا وہ مینڈھر سب ڈویڑن قصبے کی حدود میں آتا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔