میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہوں،تھا اور رہوں گا۔افواہیں بے بنیاد :عبد الرحیم راتھر

سرینگر//جموںو کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ( این سی ) کے سینئر لیڈر و سابق وزیرعبد الرحیم راتھرنے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ کر کسی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔انہوں نے بتایا میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ تھا ہے اور رہوں گا ۔انہوں بتایا مجھے کسی کے ساتھ کوئی اخلاف نہیں ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق عبد الرحیم راتھر نے جمعرات کے روز جموںو کشمیر میںپھیلائی جا رہی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ بتایا گیا تھا کہ راتھر پارٹی کو چھوڈ رہے ہیںاور وہ پی سی میں جا رہے ہیں ۔ممبئی سے کے این ایس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبد الرحیم راتھر نے بتایا میں نیشنل کانفرنس کا ہوں تھا اور رہوں گا ۔انہوں نے کہا مجھے کسی کے ساتھ کوئی گلہ یا شکوہ نہیں ہے ۔راتھر نے بتایا صحت کے سلسلے میں ممبئی آیا ہوں لیکن یہاں پھیلائی جارہی خبریں من گھڑت ہیں۔انہوں نے بتایاایسا ہو نہیں سکتا کہ میں این سی کو چھوڑ دوں گا ۔راتھر جموںو میں پارٹی کے کئی لیڈران کی جانب سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر بتایا این سی ایک مضبوط پارٹی ہے یہاں لوگ آتے جاتے ہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ۔