گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جیوتسنا نے حکومت جموںوکشمیر کی جانب سے شروع کئے گئے ہفتہ وار بلاک دیوس اقدام کے ایک حصے کے طور پرمنی سیکرٹریٹ میں بلاک لار کے پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ اِستفساری پروگرام منعقد کیا۔اِستفساری پرگرام کے دوران بلاک لار کے سرپنچوں اور پنچوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو مختلف عوامی اہمیت کے حامل بنیادی مسائل کے بارے میں آگاہ کیا جس میں پانی کی فراہمی میں بہتری ، لال کنال سے باب کنال تک لفٹ اری گیشن،لار بلاک میں بھیڑ پالن کا یونٹ ، سڑکوں کی بہتری ، ٹرانسفارمروں کی اَپ گریڈیشن اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے پی آر آئیز کے پیش کردہ تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا اور متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ مسائل کا ازالہ کریں۔اُنہوں نے پی آر آئیز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں 18برس سے زائد عمر کے صد فیصڈ ٹیکہ کے حصول میں ان کی فعال تعاون پر مبارک باد دی۔بات چیت پروگرام کے دوران اے ڈی ڈی سی پیر مظفر احمد ، اے ڈی سی فاروق احمد بابا، اے سی ڈی ، اے سی پی ، مختلف ونگوں کے اِنجینئران ، سی ایم او ، سی ای او، تحصیلدار لار ، بی ڈی اور دیگر متعلقین موجود تھے۔










