سری نگر// موسمیاتی ماہرین نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے2ہفتوں تک کسی تیز بارش یا برفباری کی پیش گوئی نہیں ہے۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفترکی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ جموں و کشمیر اور لداخ میں17، اکتوبر تک موسم خشک اور بنیادی طور پر صاف رہے گا۔ بیان کے مطابق دونوں مرکزی زیرانتظام علاقوںمیںاگلے2ہفتوں تک کسی تیز بارش یابرفباری کی پیش گوئی نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرسرینگر میں 24گھنٹوں کے دوران منگل کوصبح ساڑھے8بجے تک3.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت10.2ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ جموں و کشمیر گرمائی دارالحکومت میں معمول کے درجہ حرارت7.3ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہے۔ محکمہ موسمیات کے قاضی گنڈ میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 8 ملی میٹر بارش ہوئی اور شبانہ درجہ حرارت کم از کم 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔بیان کے مطابق اس دوران پہلگام میں0.6 ملی میٹر بارش ہوئی یہاںرات کاکم سے کم درجہ حرارت3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کوکرناگ میں4.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمالی کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں 6.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ یہاں رات کادرجہ حرارت کم سے کم 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے شمالی کشمیر میں عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں 4 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم1.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے کم 3.2 ہے۔ لداخ کا علاقہ سرد ترین علاقہ تھا جہاں درجہ حرارت 2.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔










