Free medical camp pulwama

ناو پورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

سری نگر//جنوبی ضلع پلوامہ کے دور دراز علاقے نو پورہ ترال میں ایک روزہ مفت میگا آیوش میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سیکنڑوں افراد نے اس میڈیکل کیمپ سے استمفادہ حاحاصل کیا اس موقع پر ڈاکٹروں نے لوگوں کو کووڈ 19 کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ نوپورہ ترال پلوامہ میں محکمہ آیوش پلوامہ ،احسن فاؤنڈیشن جے اینڈ کے،این وائی کیاور سول ڈیفنس اونتی پورہ کے باہمی اشتراک سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیاگیا جس میں چار سو سے زیادہ لوگوں کا مفت چیک اپ کے ساتھ مفت ادویات دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ دور دراز علاقے نو پورہ ترال میں محکمہ آیوش پلوامہ نے میگا مفت میگا طبی کیمپ کا انعقاد کیا جس کو احسن فاؤنڈیشن جے اینڈ کے،این وائی کیاور سول ڈیفنس اونتی پورہ کا بھی اشتراک حاصل تھا۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے لوگوں کو کووڈ 19 کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔طبی کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر این وائی کے محمد خلیل میر، اور نائب تحصیلدار ترال نے ضلع آیوش آفیسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریسی ،چیئرمین احسن فاؤنڈیشن جے اینڈ کے راہی ریاض ،انچارج سول ڈیفنس اونتی پورہ غلام رسول ،اور چیئرمین اوقاف کمیٹی نو پورہ ترال اے آر خان کی موجودگی میں کیا۔طبی کیمپ کے دوران سینکڑوں مریضوں کا طبی معائینہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔اس دوران آیوش آفیسر پلوامہ ڈاکٹر علی محمد نے نو پورہ ترال جاکر آیوش میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے ضلع میں محکمہ آیوش لوگوں کی خدمت میں لگا ہوا ہے۔ نمائندے تنہا ایاز کے مطابق اس موقع پر سینکڑوں مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائینہ کیا گیا۔اس کیمپ سے علاقہ کے لوگوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور امید ظاہر کی مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد ہوں گے