سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے )کی ٹیموںنے شوپیان، پلوامہ اور باہمولہ اضلاع سمیت وادی کے کئی مقامات پر چھاپے ماری کی ۔وادی کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ کے گل بْگ علاقے میں منگل کی صبح این آئی اے نے اویس احمد ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ان کے گھر سے تین موبائیل فون ضبط کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اویس احمد ڈار پچھلے تین دنوں سے پولیس حراست میں ہیں اور آج ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ کاروائی عسکریت پسندی کی معاونیں و مددگاروں کے نیٹ ورک کو پکڑنے کیلئے کی گئی ہے۔اسی کے علاوہ ضلع بڈگام میں بھی این آئی اے نے کارروائی کی اور اومپورہ میں حفیظ اللہ مغلو کے گھر پر چھاپہ مارا۔ذرائع کے مطابق حفیظ اللہ کا تعلق ضلع کپواڑہ سے ہے، جو اومپورہ میں کرائے کے مکان میں مقیم ہیں۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کی رہائش سے کچھ خاص نہیں ملا۔واضح رہے بڈگام کے ساتھ ساتھ منگل کو ضلع شوپیان اور پلوامہ کے بھی کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی۔










