مرکزی وزیر مملکت سنجیو کمار بالیاںنے ضلع سانبہ کے دُور دراز گائوں گوران،باروٹا کا دورہ کیا

مرکزی وزیر مملکت سنجیو کمار بالیاںنے ضلع سانبہ کے دُور دراز گائوں گوران،باروٹا کا دورہ کیا

سانبہ//مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی اقدام کو جاری رکھتے ہوئے وزیر مملکت ماہی پالن ، بھیڑ پالن اور ڈیری ڈاکٹر سنجیو کمار بالیاں نے ضلع سانبہ میں رام گڈھ کے زیرو لائن وِلیج باروٹا اورسانبہ بلاک کے دُور دراز پہاڑی گائوں گوران کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے رام گڈھ کے باروٹا گائوں او ر سانبہ بلاک کے گائوں گوران میں عوامی رَسائی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے وَفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل اور مطالبات کو حل کرنے میں مرکزی حکومت کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ ہر بلاک میں موبائل اینمل کلینک کھولے جائیں گے تاکہ بذریعہ آن لائن سروسز مسائل کو حل کیا جاسکے۔ اُنہوںنے یہ بھی اعلان کیا کہ ماہی پالن اور ڈیری کے لئے خصوصی سکیمیں دُور دراز علاقوں میں چلائی جائیں گی۔مرکزی وزیر مملکت موصوف نے دیہی ترقی کے کئی ترقیاتی کاموں کا اِی۔اِفتتاح کیا اور پُر منڈل میں بھیڑ اور گوٹ ایکسٹنشن سینٹرٹائپ ۔IIIکا اِی۔ سنگ بنیاد رکھا۔ اِس کے علاوہ اُنہوں نے جل جیون مشن کے تحت سوانکہ سیکشن کی دوبارہ تعمیر کے لئے 5.73 کروڑروپے اور سنجوان میں جل جیون مشن کے تحت 2.28 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈبلیو ایس ایس کا ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما کی موجودگی میں اِی ۔ سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ مرکزی وزیر مملکت نے گوران وِلیج میں محکمانہ سٹالوں کا بھی معائینہ کیا جس میں اُنہوں نے تمام مقامی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی دہلیز پر حکومت کی معاونت والی سکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے سماجی بہبود ، ماہی پالن ، بھیڑ محکمہ اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کے تھت منظور نامے بھی تقسیم کئے۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کونسل چیئر مین کیشودت شرما، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں ڈوئیفوڈے ساگر ، ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما کے علاوہ بی ڈی سی چیئرمین ، ڈی ڈی سی ممبران ، سرپنچ اور مقامی لوگ بھی موجود تھے۔