سوپور//اچھہ ابل سوپورکے ایک میوہ تاجرکی پُراسرارگمشدگی کیخلاف اسکے احباب واقارب اورساتھی تاجروںنے سنیچر کوفروٹ منڈی سوپورمیں پُرامن احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل 18روز سے لاپتہ میوہ تاجرکے کمسن بیٹے نے میرے بابا کوواپس کرئو،بھتیجے نے میرے چاچو کوواپس کرئوجبکہ باقی احتجاجی لوگوں نے ہم انصاف چاہتے ہیں ،اورکمسن بچوں کے باپ غلام نبی نائیکو کوواپس کرئو کرئو کے نعرے بلند کئے ۔ فروٹ منڈی سوپورمیں سنیچر کی صبح درجنوں لوگ اورچھوٹے بچے جمع ہوئے اورانہوںنے ایک میوہ تاجرکی پُراسرار گمشدگی کولیکر احتجاج کیا اوراُسکی بازیابی کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔احتجاج میں شامل لاپتہ تاجر کے رشتہ داروںنے بتایاکہ غلام نبی نائیکو ساکنہ اچھہ بل سوپور22ستمبر کوگھر سے کام کے سلسلے میں شوپیان روانہ ہوا،اورتب سے اُس کاکوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے 18روز قبل گھرسے شوپیان روانہ ہونے کے بعدلاپتہ ہوئے پیشے سے میوہ تاجر غلام نبی نائیکو کوتمام ممکنہ جگہوں پرتلاش کیا لیکن اُس کاکہیں سے کوئی سراغ نہیں ملا۔انہوںنے بتایاکہ ہم نے مقامی پولیس تھانے میں بھی غلام نبی نائیکوکی پُراسرار گمشدگی کے سلسلے میں رپورٹ بھی درج کرادی لیکن پولیس بھی تاحال اُس کاکوئی سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔ احتجاجی لوگوں نے ہم انصاف چاہتے ہیں ،اورکمسن بچوں کے باپ غلام نبی نائیکو کوواپس کرئو کرئو کے نعرے بلند کئے ۔جبکہ 18روز سے لاپتہ میوہ تاجرکے کمسن بیٹے نے میرے بابا کوواپس کرئواورکمسن بھتیجے نے میرے چاچو کوواپس کرئوکے نعرے بلند کئے ۔










