mukhtar abbas naqvi

370کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے لوگ ترقی میں برابر کے شراکت دار :مختار عباس نقوی

سری نگر//مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے سنیچر کو کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے لوگ ترقی کے عمل میں برابر کے شراکت دار بن گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر نے یہ ریمارکس حال ہی میں مرکزی علاقے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دیئے۔ مختار عباس نقوی نے جمعرات کے روز وادی کا دورہ کیا تاکہ آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ترقیاتی منصوبوں کی زمینی رپورٹ حاصل کی جا سکے ، جو کہ مرکزی حکومت نے شروع کئے ہیں۔مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ جموں کشمیر کے لوگ بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کے لوگ ترقی کے عمل میں برابر کے شراکت دار بن گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیرمیں مرکزی سرکارکے ترقیاتی عمل سے وہاں کے عام لوگوںمیں وزیراعظم مودی کے تئیں بھروسہ بڑھ گیاہے ۔جمعرات کو ، مختارعباس نقوی نے کہاتھاکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ، جموں کشمیر اور لیہ و کارگل کے لوگوں کو تجارت ، زراعت ، روزگار ، ثقافت ، زمین سے متعلق حقوق کو مکمل آئینی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ، لداخ خاندانوں کے جال کو مسمار کرکے جامع ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔خیال رہے اپنے دورے کے دوران ، مرکزی وزیر نے بڈگام کے دودھ پاتھری میں ٹی 20 سیاحتی رہائش اور پارکنگ ایریا کا افتتاح کیا۔انہوں نے بڈگام میں ڈسٹرکٹ ویٹرنری ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ انتظامی عہدیداروں سے ملاقات کی۔