مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن نے شوپیاں کا دورہ کیا
شوپیاں//مرکزی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات اور ماہی گیری ، انیمل ہسبنڈری اینڈ ڈیری ڈاکٹر ایل مورگن نے مرکزی حکومت کی طرف سے جاری عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شوپیاں کا دورہ کیا ۔ وزیر نے ترکاونگام میں صحت کے ادارے کا ای افتتاح کیا جس کی تخمینہ لاگت 260 لاکھ روپے ہے ۔انہوں نے رامنگری ۔ گڈی پورہ 7 کلو میٹر سڑک کا بھی ای افتتاح کیا ۔ وزیر نے 4.5 کلو میٹر نہم روڈ جس کی تخمینہ لاگت 283.76 لاکھ روپے ہے کا ای سنگِ بنیاد رکھا ، 295 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر ہونے والی تکوان گتی پورہ سڑک کا بھی ای سنگِ بنیاد رکھا ۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چئیر مین بقیس جان ، ڈی ڈی سی کے وائس چئیر مین عرفان منہاس ، ڈپٹی کمشنر شوپیاں سچن کمار ویشیا ، ایس ایس پی شوپیاں امرت پال سنگھ اور چیف پلاننگ آفیسر شوپیاں خورشید احمد کھٹانہ ھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم او ایس کو پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے ایک مختصر نقطہ نظر دیا اور ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ قبل ازیں وزیر نے شرمل شوپیاں کا دورہ کیا وہاں کے محکموں کے سٹالوں کا معائینہ کیا ۔ اس موقع پر یونین ایم او ایس نے کہا کہ ضلع میں مچھلی کی پیداوار کے سب سے بڑے ذریعہ کے علاوہ دودھ کی پیداوار کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور اگر اس کا استحصال کیا جائے تو یہ مقامی آبادی کی سماجی و معاشی حالت کو بدل سکتا ہے ۔ وزیر موصوف نے یو ٹی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کی کوششوں کو سراہا اور افسران پر زور دیا کہ وہ زیادہ جوش کے ساتھ کام کریں تا کہ شوپیاں کو بین الاقوامی سیاحتی نقشے پر لایا جا سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایپل ٹاؤن شوپیاں اپنی سیب کی پیداوار کیلئے مشہور ہے اس کے علاوہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کی اچھی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ وزیر نے ضلع کے کچھ نوجوانوں کو ان کے متعلقہ علاقوں میں مختلف یونٹس قائم کرنے پر مبارکباد دی جس سے وہ اپنی روزی کما سکتے ہیں ۔ مورگن نے ایک کتابچہ ’’ بھیڑوں کی بیماریوں اور ان کے علاج کیلئے ایک گائیڈ ‘‘ بھی جاری کیا ۔ وزیر نے ضلع کے مستحقین میں کامیابی کے سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے ۔ بعد میں کئی وفود نے وزیر سے ملاقات کی اور انہیں مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے ان سے مداخلت کی درخواست کی ۔ وزیر نے تمام وفود اور افراد کو غور سے سُنا اور ان کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے مثبت جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ۔










