ما ہ ربیع الاول کا آغاز ہوگیا، بستی بستی درود و سلام کی صدائیں بلند

ما ہ ربیع الاول کا آغاز ہوگیا، بستی بستی درود و سلام کی صدائیں بلند

سرینگر / /جمعہ سے ما ہ ربیع الاول کا آغاز ہوگیا ہے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد آمد کے سلسلے میں وادی بھر کی مساجد،خانقاہوں اور بازاروں کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈ یوں سے سجانے کا عمل شروع ہو گیا۔ وادی میںاس مناسبت سے سب سے بڑ ی تقریب12ربیع الاول کو در گا ہ شریف حضر تبل میں منائی جارہی ہے ۔ سی این ایس کے مطابق جمعہ کو ربیع الاول کا آغاز ہوگیا ہے اور جمعہ سے با ضابط طور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے متبر ک ایام شروع ہو ئے ہیں۔ امت محمدیہ کے لیے ربیع الاول کا یہ مہینہ بے حد فضیلت والا ہے کیونکہ اسی بابرکت مہینے میں شاہ دو عالم حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی گلیوں، بازاروں، گھروں اور مساجد کو سجانے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ یکم ربیع الاوّل سے ہی تمام مسلمان جوش وخروش کیساتھ گھر گھر چراغاں کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محبت اورعقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔اس دوران گھروں اور مساجد کو ذوق و شوق سے سجایا جاتا ہے۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے ہر کوئی سبقت لے جانے میں لگا ہے۔ وادی میں بھی عید میلاد النبی ؐ منانے کے لیے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئیں ہیں اوربازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجانے کا عمل شروع کر دیا جا تا ہے۔، بستی بستی درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں، نگر نگر رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر کی محفلیں اور عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ سیرت کانفرنسوں سمیت محافل نعت کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ اس سال بھی عید میلاد النبی ؐ جوش و جذبے سے منانے کے لیے ہر کوئی اپنے انداز سے تیاریوں میں مصروف ہے۔ ادھر وا دی کشمیر میں عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے سب سے بڑ ی تقریب کا اہتمام12ربیع الاول کو کیا جاتا ہے۔ سب سے بڑ ی تقریب کا اہتمام روایتی طور حضر تبل میں منائی جاتی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ درگاہ شریف حضر تبل میںکے بازاروں، اہم عمارات اورگھروں کو برقی قمقموں سے نت نئے انداز سے سجا نے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ عید میلاد کے حوالے سے کیے گئے چراغاں سے رات کو جہاں بازار جشن کا سماں پیش کرتے ہیں تو دوسری طرف دن کو بازاروں میں رنگ پرنگی جھنڈیوںکی سجاوٹ دیدنی ہوتی ہے۔