dooran_news

حکومت نے گزٹیئرس یونٹ کو بند کردیا

سری نگر//اِنتظامی کونسل ( اے سی ) کی میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں گزٹیئر س یونٹ سری نگر کو بند کرنے کی تجویز کو منظوری دی۔میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان اور راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔یہ فیصلہ اِس کمیٹی کی سفارشات پر عمل در آمد کرنے کے لئے لیا گیا ہے جس کی سربراہی اِنتظامی سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ کرے گا جو کہ یونٹ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔کمیٹی نے یونٹ کو غیر فعال پایا تھا، اس کی افادیت ختم ہو گئی تھی لیکن اس پر سالانہ اخراجات 109لاکھ روپے تھے۔اِنتظامی کونسل نے گزٹیئر یونٹ کو بند کرنے اور اس کا ریکارڈ ، دفتر ی سامان اور موجودہ عملہ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں منتقل کرنے کا فیصلہ لیا۔واضح رہے کہ گزٹیئر یونٹ کو آر کائیوریکارڈ ، شائع شدہ کاموں اور اِنفرادی مطالعات کے ذریعے جموںوکشمیر جغرافیہ ، معیشت ، معاشرے ، تعلیم اور سماجی بہبود کا مطالعہ کرنے کے بعد علاقائی گزٹیئر س کی تیاری کاکام سونپاگیا تھا تاکہ کتاب کی شکل میں نتائج شائع کئے جاسکیں ،گزٹیر کہاجاتا ہے۔