دُور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچائے گی: وزیر اعظم مودی
سری نگر / /وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ملک کی آزادانہ ڈرون پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش سے سوامیتوا اسکیم کے فائدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حال ہی میں ، کئی پالیسی فیصلے لئے گئے تاکہ کسان ، مریض ، دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ ڈرون ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ جدید ڈرون کی ایک بڑی تعداد خود بھارت میں بنائی گئی ہے ، اس میں بھی بھارت کو خود انحصار ہونا چاہیے ، اس کیلئے پی ایل آئی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا کہ آزادانہ ڈرون پالیسی ہندوستان کے دیہات کو نئی بلندیاں دے گی۔انہوںنے کہاکہ ملک کے دیہات ، گاؤں کی جائیداد ، زمین اور مکان کے ریکارڈ کو غیر یقینی اور عدم اعتماد سے نکالنا بہت ضروری ہے،یہی وجہ ہے کہ پی ایم سوامیتوا اسکیم گاؤں میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی ایک بڑی طاقت بننے والی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے وبائی امراض کے دوران دیہات کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہہم نے کورونا کے دور میں یہ بھی دیکھا ہے کہ کس طرح ہندوستان کے دیہات نے ایک ہدف پر مل کر کام کیا ، اس وبائی بیماری کا انتہائی چوکسی سے مقابلہ کیا۔اس سے قبل ، پی ایم مودی نے مدھیہ پردیش میںSVAMITVA اسکیم کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعیایک لاکھ71ہزار مستحقین میں ای پراپرٹی کارڈ تقسیم کئے۔تقریب کے دوران مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔خیال رہے ’SVAMITVA‘وزارت پنچایتی راج کی ایک مرکزی شعبہ اسکیم ہے جس کا مقصد دیہی آبادی والے علاقوں کے مکینوں کو جائیداد کے حقوق فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم دیہاتیوں کی جانب سے شہری علاقوں کی طرح قرضوں اور دیگر مالی فوائد کے لیے جائیداد کو مالی اثاثہ کے طور پر استعمال کرنے کی راہ ہموار کرے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ اس اسکیم کا مقصد جدید ترین سروے کرنے والی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہی علاقوں میں آباد زمینوں کی حد بندی کرنا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس اسکیم نے ملک میں ڈرون مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو بھی فروغ دیا ہے۔










