ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر نے پونچھ میں آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر نے پونچھ میں آر ایل ایم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم ) ریاض احمد بیگ نے ضلع پونچھ میں رورل لائیو ہڈ مشن کی بلاک وار پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع میں مشن کی طبعی اور مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سٹیٹ پروجیکٹ منیجرز اُمید ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرز، بلاک پروگرام منیجرز ، ضلع پونچھ کے ایم آئی ایس اسسٹنٹ نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔اِس موقعہ پر اے ایم ڈی نے ضلع مشن کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ رورل ہاوس ہولڈ اینڈ سوشل اکنامک کاسٹ سینس ( ایس اِی سی سی )گھروں کے مطابق زیادہ سے زیادہ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوں ( ایس ایچ جی ) میں شامل کریں۔اُنہوں نے بلاک پروگرام منیجرز ( بی پی ایم ) کو مزید ہدایت دی کہ وہ اہداف کو وقت کے مطابق جاری کرنے کے لئے بلاک پلان تیار کریں ۔ اُنہوں نے بی پی ایم پر زور دیا کہ وہ ایس ایچ جی کے ساتھ باقاعدہ میٹنگوں کا اہتمام کریں اور انہیں سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے سہارا دیں ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ مالی شمولیت کے تحت ہر ایس ایچ جی کے ارکان کو مختلف قسم کی مالیاتی مصنوعات سے فائدہ اُٹھانا جو ان کی معاشی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر نے مشن کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِس پروگرام کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر دیہی غریب گھرانے میں سے کم از کم ایک عورت کو ایک مخصوص وقت کے اندر خواتین ایس ایچ جی کے دائرے میں لایا جائے ۔ ضلع میں نقل مکانی کرنے والے آبادی کے لئے ان کے روزگار کو بڑھانے کے لئے خصوصی منصوبے بنائیں۔اُنہوں نے بی پی ایم کو مزید ہدایت دی کہ وہ تمام ڈیٹا اور معلومات کو قومی پورٹل پر اَپ لوڈ کریں اور ایس ایچ جی کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی فروخت کے لئے جیم پورٹل ( گورنمنٹ اِی مارکیٹ پلیس ) پر رجسٹر کریں۔بلاک پیش رت کو اَپ ڈیٹ کرتے ہوئے اَفسران نے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کو جانکاری دی گئی کہ 9077 دیہی خواتین کو 1197ایس ایس جیز اور 100وِلیج آرگنائزیشنوں میں شامل کیا گیا ہے جہاں ایس ایچ جیز کو 5.32 کروڑ روپے مشن سرمایہ کے طورپر فراہم کئے گئے ہیں۔