سری نگرشہرمیں 4دنوںمیں فائرنگ کاتیسرا واقعہ

سری نگرشہرمیں 4دنوںمیں فائرنگ کاتیسرا واقعہ

مشہور دوافروش مکھن لعل بندرئو ہلاک

سرینگر / / سنیچر کے روز شہر سری نگرکے کرن نگراوربتہ مالو علاقوںمیں مشتبہ جنگجوئوںکے ہاتھوں 2عام شہریوںکی ہلاکت کے بعدمنگل کی شام نامعلوم اسلحہ برداروںنے اقبال پارک کے نزدیک مشہور میڈیکل شاپ کے مالک کوگولیوںکا نشانہ بناکر موت کی نیندسلادیا ۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ نامعلوم مسلح افرادنے اقبال پارک سری نگرکے بالکل سامنے واقع مشہور دوافروش ایم ایل بندرئو مالک بندرئو میڈیکل شاپ کوگولیاں کانشانہ بنایا۔منگل کوشام تقریباً7بجے پیش آئے فائرنگ کے اس واقعے میں 68سالہ مکھن لعل بندرئو گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا۔دوافروش ایم ایل بندرئو کونازک حالت میں صدراسپتال سری نگر منتقل کیاگیا ،تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا ۔صدراسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر کنول جیت سنگھ نے بتایاکہ زخمی شخص کوجب اسپتال پہنچایا گیاتو وہ دم توڑچکاتھا ۔خیال رہے یہ سری نگرشہرمیں گزشتہ4دنوں کے دوران نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں عام شہریوں پر کیاگیا تیسرا ہلاکت خیز حملہ ہے ،کیونکہ سنیچر کے روز شہر کے کرن نگراوربتہ مالو میں نامعلوم اسلحہ برادروںنے کچھ گھنٹوں کے وقفے کے دوران 2شہریوں کوہلاک کیا تھا۔پولیس نے اقبال پارک سری نگر کے سامنے دوافروش کی ہلاکت کیلئے جنگجوئوںکوذمہ دار قراردیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات اورملوث حملہ آوروںکی شناخت وتلاش شروع کردی گئی ہے ۔