سری نگر//پی ڈی پی صدر و سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے پرینکا گاندھی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔کے این ایس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مرکزی حکومت کانگریس کی شدید تنقید کرنے والے گودی میڈیا کے ذریعے کانگریس کی مخالفت کرواتی ہے، وہیں کانگریس رہنماں کی گرفتاری کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ اپنا کام خوش اسلوبی کے ساتھ انجام نہ دے سکیں‘‘۔سابق وزیرا علیٰ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ’ ہم صرف کاغذوں کی حد تک جمہوریت کے دعویدار ہے تاہم زمینی سطح پر صورتحال اس کے برعکس ہے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ ریاست اتر پردیش کے لکھیم پور تشدد معاملے پر جہاں بیشتر سیاسی و سماجی جماعتوں کے ساتھ ساتھ کسان تنظیموں نے اسکی سخت مذمت کی ہے، وہیں متعدد سیاسی رہنمائوں کو لکھیم پور جانے کی اجازت نہ دیتے ہوئے اتر پردیش حکومت نے انہیں حراست میں لے لیا ہے، جن میں کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی بھی شامل ہے۔










