manooj sinha

جموں کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال جس و تحفظ فراہم کرنا اولین ذمہ داری

جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنا ہی وائلڈ لائف ہفتے کا بنیادی مقصد:ایل جی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اورسرکار ان وسائل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھائے گی ۔ انہوںنے کہا ہے کہ جنگل اور جنگلی حیات ایک قومی سرمایہ ہے تاہم اس طرف کم ہی توجہ دی گئی ہے جس کی وجہ سے اس کو لاتلافی نقصان پہنچا ہے تاہم موجودہ انتظامیہ جموں کشمیر کے جنگلات اور جنگلی حیات کو بھر پور تحفظ فراہم کرے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایس کے آئی سی سی میں 8اکتوبر تک جاری رہنے والے وائلڈ لائف ہفتے کا آغاز کیا ۔ انہوںنے اس موقعے پر داچھی گام نیشنل پارک ، پری محل کے نزدیک ہانگل ایکو سٹاپ کیلئے آن لائن داخلہ حاصل کرنے کے عمل کی بھی شروعات کی ۔ انہوںنے ہانگل سنسس رپورٹ بھی جاری کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ جنگلی حیات کا ہفتہ منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام لوگوں میں جنگل اور جنگلی حیات کے ساتھ ساتھ دیگر قدرتی وسائل کے تعلق سے بیداری کی جاسکے ۔ انہوںنے کہا کہ جموں کشمیر منفر حیاتیاتی تنوع اور جنگلی حیات کے مقامات سے مالا مال ہے اور حکومت بیش قیمتی قدرتی وسائل کو تحفظ دینے کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انسانی حیات کیلئے وائلڈ لائف کو کلیدی اہمیت کا قراردیتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ قدرتی وسائل کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنا ہمارے کلچر کا ایک حصہ ہے ۔ مگر بدقسمتی ہے کہ قدرتی وسائل کے بیجا استعمال سے جنگلی جانوروں اور انسانوں کے مابین مخاصمت بڑھتی جاری ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ متعلقین کی بار آور کوششوں کی بدولت جموں کشمیر میں جنگلات کا علاقہ پچاس فیصد سے بڑھ گیا ہے ۔ اس موقعے پر چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور کئی دیگر افسروں نے بھی خطاب کیا اور حیاتیاتوں کا تنوع میں جنگلی حیات کی افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے کراس ایل او سی تجارت معاملے میں آج جموں کشمیر کے مختلف مقامات پر تلاشیاں لیں۔ ایل او سی تجارت کے ذریعے سے بڑے پیمانے پر پاکستان سے بھارت رقومات منتقل کرانے کی تحقیقات کے سلسلے میں 9مقامات پر تلاشیاںلی گئیں ۔ اس دوران وہاں کئی دستاویزات ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ۔