سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے مرکزی سرکار اور یوٹی انتظامیہ سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے انہوںنے کہا کہ کسانوں کیلئے جموں کشمیر میں تین منڈیا چالو کی جاچکی ہیں جہاں پر کسان اپنی فصل فروخت کرسکیں گے اور اس کی رقم ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع ہوگی ۔ ادھر ایل جی نے کوروناویرئرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ ویریرس نے جو کام کیا ہے وہ قابل فخر ہے اور سرکار ان کے کی خدمات کو نظر انداز نہیں کرے گی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوٹی میں دھان کی سرکاری خرید کے 20مراکز کاآغاز کیا ہے ۔ یہ منڈیا ں جموں ، سانبہ اور کھٹوعہ میں قائم کی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کسانوں کیلئے منافع بخش قیمتوں اور دھان کی بروقت فروکت کو یقینی بنانا ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ رقم کسانوں کے کھاتوں میں سیدھے پنچادی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ تکنیک کے استعمال سے یہ سبھی منڈیاں سرکاری خرید سے متعلق پورٹل کے ساتھ ڈیجیٹل طریقے سے منسلک ہوجائیں گی ۔ اس طرح فوڈ کارپوریشن آف انڈیا پورٹل پر کسانوں کے اندراج کرسکے گی اور 72گھنٹے کے اندر اندر براہ راست منتقلی کے ذریعے رقم ان کے کھاتوں میں پہنچای جائیگی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس قدم سے بچولیوں کا رول ختم ہوجائے گا اور کسان اپنی پیدوار مناسب قیمت پر فروخت کرسکیں گے ۔ دریںاثناء لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کوروناکے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہیلتھ ورکروں کے کام کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ ان ورکروںنے کووڈ کے دوران قیمتی جانوں کو بچانے میں ایک اہم رول اداکیا ۔ جموں میں آج مظاہرہ کرنے والے نرسنگ سٹاف کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ ہیلتھ ورکروں کی ہمت اور بے لوث خدمات کو سلام کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مظاہرے پر بیٹھے نرسنگ سٹاف کیلئے تین ماہ کا کنٹریکٹ بڑھانے کا بھی اعلان کیا ۔ انہوںنے کنٹریکٹ پر تعینات کئے گئے ہیلتھ ورکروںکو یقین دلایا کہ نیم طبی عملے کی نئی اسامیوں کی جلد نشاندہی کی جائے گی اور انہیں جلد ایڈوٹائز کیا جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ بھرتی عمل کے دوران کورونا وئریروں کو باضابطہ طور رعایت دی جائے گی ۔










