دیہی علاقوں کی پائیدار اور ہولسٹک ترقی قوم کی ترقی کیلئے ضروری:گری راج سنگھ

دیہی علاقوں کی پائیدار اور ہولسٹک ترقی قوم کی ترقی کیلئے ضروری:گری راج سنگھ

بارہمولہ//مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچائتی راج گری راج سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ قوم کی جامع اور پائیدار ترقی اسی صورت میں ممکن ہے جب دیہی علاقوں کو بنیادی سطح پر ترقی دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت دیہاتوں کو زیادہ مالی منتقلی اور جمہوری قدروں کے ذریعے بااختیار بنانے کی خواہش مند ہے ۔ وزیر نے یہ ریمارکس جموں کشمیر کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں دیہی روزی مشن امید ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ پٹن میں دئیے ۔ وزیر نے مرکزی حکومت کے خصوصی عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اس علاقے کا دورہ کیا جس کا مقصد زمینی سطح پر عوامی آراء کا پہلے سے جائیزہ لینا ہے ۔ مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بھر پور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے گری راج سنگھ نے گرام سوراج اور گرام ترقی کے ذریعے دیہی ترقی کیلئے ان کی شراکت کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کا نمایاں کردار ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو مختلف فریم ورک میں نئی بلندیوں پر گامزن ہوتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں ہیں انہیں مناسب اور صحیح پلیٹ فارم دینے ک ضرورت ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔ پی آر آئی کو دیہی ترقی کا حقیقی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے وزیر نے ان پر زور دیا کہ وہ مثبت اور پیداواری کردار ادا کریں تا کہ نچلی سطح پر جامع ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے انہیں مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے اینڈ کے یو ٹی پہلا علاقہ ہے جہاں 73 ویں آئینی ترمیم کو موثر طریقے سے نافذ کیا گیا ہے ۔ شروع میں وزیر نے ان سٹالوں کا معائینہ کیا جو کئی سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جی ) نے لگائے تھے جن میں ممبروں کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی ۔ انہوں نے ان کے ساتھ بات چیت بھی کی جس کے دوران انہوں نے اپنے یونٹس کے قیام سے متعلق اپنے تجربات شئیر کئے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایس ایچ جی کی مصنوعات کو وسیع تر مارکیٹنگ اور فروخت کیلئے انڈیا ایکسپوسے جوڑا جائے گا ۔ مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ۔ یو ایم ای ای ڈی ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے ایک تفصیلی پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی ۔ جس میں انہوں نے مختلف سماجی و اقتصادی مداخلتوں کے ذریعے حاصل ہونے والی پیش رفت اور کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ دریں اثنا ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن بارہمولہ سفینہ بیگ نے آؤٹ ریچ پروگرام کے انعقاد پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا تا کہ عام لوگوں کو سُنا جا سکے ۔ قبل ازیں وزیر نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار اور دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 664.72 لاکھ روپے کی مالیت کے کئی کمیونٹی اثاثوں کا ای افتتاح کیا ۔ یہ کمیونٹی اثاثے دیہی ترقیاتی محکمہ نے منریگا اور دیگر اسپانسرڈ پروگراموں کے تحت تیار کئے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کشمیر طارق احمد زرگر ، ایس ایس پی بارہمولہ ائیس محمد بھٹ ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چئیر پرسن ، پی آر آئی ، ڈسٹرکٹ اور سیکٹورل افسران سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔