سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے بابا ئے قوم مہاتما گاندھی کوخراجِ عقیدت پیش کیا ۔ گاندھی گلوبل فیملی ( جی جی ایف) نے ان کے 152 ویں یوم پیدائش کے موقعہ پر آج یہاں دیوان عام مبارک منڈی میں ایک تقریب منعقد کی۔تقریب کا آغاز گاندھی جینتی پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کے پیغام سے ہوا جسے نوجوان گاندھی منیش جوشی نے پڑھا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مہاتما گاندھی کے امن کے فروغ پر ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں امن کا سب سے بڑا پیامبر قرار دیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ مہاتماگاندھی غیر معمولی قیادت کے معیار اور جرأ ت مند شخص تھے جنہوں نے ہندوستان کو آزادی کی راہ پر گامزن کیا ۔ اُنہوں نے کہا،’’اُن کی جینتی منانا ہمیں آزادی کی جدوجہد پر نظر ڈالنے اور ہماری آزادی اور مساوات کی قدر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔‘‘مشیر بھٹناگر نے گاندھی جی کے پیش کردہ نظریات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عظیم باپو کو عزت دے کر ہم ہندوستان کی عزت کر رہے ہیں کیوں کہ ہم انہیں اَپنے قوم کا باپ مانتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اس کی عزت کرتے ہوئے ہم ان کے ابدی اقدار کا بھی احترام کرتے ہیں جن کے لئے وہ کھڑے تھے۔ اس کا فلسفہ ستیہ اور اہمساہے ۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے لوگوں سے مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اِس گاندھی جینتی کے موقعہ پر ہمیں اَپنے آپ کو باپو کی تعلیمات اور ان کے عدم تشدد ، امن ، رواداری کے نظریات پر عمل کرنا چاہیئے جس سے ہماری جمہوری قومی مضبوط ہوگی جس کے لئے ہمارا ملک جانا جاتا ہے ۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے جموںوکشمیر میں اَمن کو فروغ دینے میں گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کے کردار کو سراہا ۔تقریب میں صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر نوجوانوں کو اَپنی روز مرہ زندگی میں مہاتماگاندھی کے نظریئے کو اَپنانے کی ترغیب دے کر اَپنے معاشرے میں ضروری تبدیلی لاسکتے ہیں۔اُنہوں نے گاندھی گلوبل فیملی کے کردار کو سراہا۔پدما شری ڈاکٹر ایس پی ورما نے گاندھی گلوبل فیملی جموںوکشمیر کے معززین اور لوگوں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے اجتماع کو آگاہ کیا کہ وبائی امراض کے دوران جموںوکشمیر جی جی ایف جے اینڈ کے کووِڈ ۔19ریلیف اینڈ ریسپانس ٹیم کی جانب سے تقریبا 350 اِمدادی کیمپ لگائے گئے تھے جس سے 1.1لاکھ نفوس مستفید ہوئے۔اِس موقعہ پر مہاتماگاندھی سیوا پرسکار فن، سماجی کام ، عوامی اَمور ، سائنس اور اِنجینئرنگ ،تجارت اور صنعت طب ، ادب اور تعلیم ، کھیل سول سروس ، ماحول اور اَمن کی تعمیر کے شعبوں میں اَفراد اور مختلف آرگنائزیشنوں کودیئے گئے۔اِس موقعہ پر پرمو یر چکرا کیپٹن بانا سنگھ ، فوج کے تجربہ کار جنرل جی ایس جموال ،فوج کے تجربہ کار لیفٹیننٹ جنرل راکیش شرما پدم شری ،ڈاکٹر جتندر اوھمپوری پدم شری، پروفیسر وید گھئی پدم شری ، راجندر ٹکو پدم شری ، این ڈی جموال پدم شری ، پروفیسر شیو نر موہی، ائیر فورس کے تجربہ کار وِنگ کام ایم ایم جوشی ،سینئر ایڈ وکیٹ ایم کے بھارد واج، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی جی آر بھگت ،سماجی کارکن ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔










