گیس کی قیمتوں میں پھر اضافہ ،کمرشل گیس سلینڈر کی قیمت 43روپے بڑھی

سرینگر// پیٹرولیم مصنوعات کے بعد اب گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے یکم اکتوبر کو بغیر سبسڈی والے گیس سلینڈر میں 25روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کمرشل گیس سلینڈر کی قیمت میں 43روپے اضافہ کردیا گیا ہے ۔ایل پی جی گیس LPG Gas سلنڈر کی قیمت میں مہینے کے پہلے دن ہی اضافہ ہوا ہے۔ ویسے اس بار یہ اضافہ 19 کلو کے کمرشیل سلینڈر پر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے بنی ہو ئی ہے۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ایل پی جی سلینڈر (LPG Gas Cylinder) کی قیمت 900 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ ایل پی جی گیس سلینڈرکے دام آج پھر بڑھے ہیں۔ رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن یعنی آئی او سی نے بناسبسڈی والے چودہ اعشاریہ دو کلوگرام گیس سلینڈر کی قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اب دہلی میں قیمت فی 884.50 روپے ہے۔آج یکم اکتوبر سے دہلی میں 19 کلو کمرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1693 روپے سے بڑھ کر 1736.50 روپے ہوگئی ہے۔ کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر کے آغاز میں ہی سرکاری تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کیا۔ یکم اکتوبر کو بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 884.50 روپے ہو گئی ہے۔ پچھلے 15 دنوں میں غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلینڈر 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔