جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ تین برسوں کے دوران 12جنگجو جاں بحق

ماہ ستمبر میں 8جنگجوئوں کی ہلاکت کیساتھ امسال ابھی تک 113جنگجو ازجاں

سرینگر// ماہ ستمبر میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مانین مسلح جھڑپوں میں آٹھ جنگجوئوںکی ہلاکت کے ساتھ ہی امسال ابھی تک 113جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ رواں برس ستمبر مہینے کے آخر تک کل 94 عسکریواردات پیش آئی جن میں 176 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق پولیس و سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امسال فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح جھڑپوں میں ابھی تک 113جنگجو ئوں کو ہلاک کیا گیا جن میں سے ماہ ستمبر میں 8جنگجوئوںکی ہلاکت بھی شامل ہے ۔ پولیس ذرائع سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق امسال سب سے زیادہ ہلاکتیں جولائی کے مہینے میں ہوئی ہیںجس میں مختلف عسکری کارورائی میں 33 عسکریت پسند، چار سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہے۔ ستمبر مہینے میں کل ہلاکتیں 13 ہیں جن میں 8 عسکریت پسند، 3 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 2 عام شہری شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امسا ل میں سب اے امن والا ماہ ابھی تک جنوری ہے۔ جس دوران دس عسکریت پسند اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ جب کی کسی بھی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔وہیں گذشتہ برس جموں و کشمیر میں تقریباً 140 عسکری واردات میں 321 افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں 232 عسکریت پسند، 56 سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 33 عام شہری شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گزشتہ برس کے مقابلے امسال عسکری واردات میں کمی آئی ہے۔ رواں برس ستمبر مہینے کے آخر تک کل 94 عسکریت واردات پیش آئی ہیں۔ جن میں 176 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اْن کا مزید کہنا ہے کہ ‘امسال وادی کے نوجوان عسکریت پسندی کے راستے کو ترک کرکے سماجی بہبودی کے کاموں میں مصروف ہیں اور نوجوان اپنے مستقبل کو سنوارنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال قائم ہو رہی ہے