اعلیٰ حکام سے کیا رابطہ، متاثرہ دکانداروں کو امداد کا کیامطالبہ
سرینگر / /کشمیر ٹریڈ الائنس نے شہر کے بابہ ڈیمب نقاش پورہ میں گزشتہ روز شبانہ پیش آئے آتشزدگی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا جس میں کروڑوں روپے کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔ سی این آئی کے مطابق اعجاز شہدار قیادت میں کشمیر ٹریڈ الائنس کے ایک وفد نے جمعرات کو بابہ ڈیمب سرینگرکا دورہ کیا تاکہ تاجروں کو ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا جا سکے۔ اس موقعہ پر اعجاز شہدار نے ضلعی حکام سے بھی رابطہ قائم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ متاثرہ دکانداروں کی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر دکان انشورنس کے ائرے میں نہیں ہے جبکہ تاجروں کو ہونے والے نقصانات بہت زیادہ ہیں ، جس کی وجہ سے انتظامیہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ انکی مددکیلئے قدم اٹھائے۔شہدار نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی تباہ ہو گیا۔ کشمیر ٹریڈ لائنس کے صدر نے کہا’’ متاثرہ تاجروں کے مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور میں امید کرتا ہوں اور ان کے کاروبار کی جلد بحالی ہوگی‘‘۔ کشمیر ٹریڈ الائنس کے صدر اعجاز شہدار نے متاثرہ تاجروں سے بات کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تاخیر کے بغیر ہونے والے نقصانات کی جلد تشخیص کے بعد متاثرین کو مناسب امداد دیں ۔










