آزاد گنج بارہمولہ میں فائرنگ، ایک نوجوان زخمی

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے قصبہ بارہمولہ کے آزاد گنج علاقہ میں بدھ کے روز اُس وقت اچانک افراتفری پھیل گئی جب یہاں بازارمیں اچانک گولیوں کی آواز سنی گئی ا۔ لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے اورتاجر اپنے دکانات کوکھلے چھوڑ کر چلے گئے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک مقامی نوجوان محسن سہیل ساکنہ قبال کالونی بارہمولہ پر دن دھاڑے گولیاں چلائی گئی ، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور زخمی حالت میں اس کو جی ایم سی اسپتال منتقل بارہمولہ کیا گیا جہاں سے اُ س کومزیدعلاج کیلئے سری نگرمنتقل کیاگیا۔فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان کے زخمی ہوجانے کے بعدآزادگنج بارہمولہ میں تشویش اورتنائو کی صورتحال پیداہوئی ۔مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ فائرنگ سیکورٹی اہلکاروںنے کی ۔تاہم پولیس نے بتایاکہ ابھی اس سلسلے میں حقائق کاپتہ لگایاجارہاہے ۔ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمدبٹ نے کہاکہ نوجوان کی ٹانگوں میں گولیاں لگی ہیں۔انہوںنے بتایاکہ فائرنگ کے اس واقعے کے حوالے سے مختلف اطلاعات ملی ہیں ،اورہم اصل حقائق کاپتہ لگارہے ہیں ۔ایس ایس پی بارہمولہ نے کہاکہ ہم حقائق جان رہے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا۔