وزیراعظم از خود جموںو کشمیر اور لداخ کے معاملات پرنظر رکھے ہوئے ہے:اجئے مشرا

وزیراعظم از خود جموںو کشمیر اور لداخ کے معاملات پرنظر رکھے ہوئے ہے:اجئے مشرا

سرینگر//جموں وکشمیر اور لداخ میں تعمیر وترقی کے پروجیکٹوں کا وقت پرمکمل کرنے لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے اور بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت نے وعدہ بند ہونے کاعندیہ دیتے ہوئے امور داخلہ کے وزیرمملکت نے لداخ کے تین روزہ دورے پرپہنچنے پرکہا کہ لداخ میں سرکار کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پرتبادلہ خیال کے علاوہ سٹیک ہولڈروں سے بھی ملاقات کی جائی گی تاکہ بنیادی سطح پرجومعاملات ہے انہیں آسان طریقے سے حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے کروناوائرس کی وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے جموںو کشمیر اور لداخ کی حکومتوں کومرکز کی جانب سے ہرممکن مددفراہم کی جائی گی جب کہ امن امان کوقائم رکھنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افرا دکے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے میں کوئی بھی دقیقہ فرگزاشت نہیں کیاجائیگا ۔اے پی آ ئی کے مطابق امورداخلہ کے وزیر مملکت اجئے مشرا نے لداخ کے تین روزہ دورے پرپہنچنے کے فوراً بعدذررائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر اور لداخ کی تعمیر وترقی مسائل کاازالہ کرنے میں مرکزی حکومت کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی جموںو کشمیراور لداخ کے معاملات پرخود نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوںنے کہا کہ جموںو کشمیر اور لداخ کومرکزی زیرانتظام علاقوں میںتبدیل کرنے کے بعد عوامی مسائل کاازالہ کرنے اور لوگوںکوبہترسہولیات فراہم کرنے کے لئے کئی طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہے جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہے ۔امورداخلہ کے وزیرممکت نے کہاکہ لداخ کے تین روزہ دورے کے دوران وہ انتظامیہ کے ساتھ تعمیر وترقی اور دوسرے معاملات پرتبادلہ خیال کرینگے جبکہ تاجروں سیاحتی شعبے اور دوسرے مکتب ہائی فکرسے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈروں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا اور زمینی سطح پرجومعاملات موجود ہے انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت جموںو کشمیر اور لداخ میں امن قانون کی صورتحال کوبرقرار رکھنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے او رملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیا ں عمل میںلانے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ۔