سرینگر / /نامساعد حالات اور کوروناوائرس کی مہاماری میں لاک ڈاون کی وجہ سے نوجوان تاجروں کی تجارت بُری طرح متاثر ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجواں تاجروں نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکریاں نہ ملنے پر خود روزگار کی تلاش شروع کی تھی اور سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت بنکوں سے قرضہ لیکراپنی تجارت کا آغاز کیا تھا لیکن آغاز میں ہی منسوخی دفعہ 370پر مسلسل ہڑتال کی وجہ سے ان کی تجارت متاثر ہوئی اور اس کے بعد حالات میں قدرے بہتری آننے پر دوبارہ اپنا کاروبار شروع کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے ان کی تجارت بُری طرح متاثر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جو قرضہ بنکوں سے کمانے کیلئے لیاتھا ۔اس کا مقصد ہی فوت ہوا اور یہ لوگ خسارے کے شکار ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات میں بہتری آجاتی تو شاید ان کے خسارے کی بھر پائی ہوسکتی ہے لیکن کوروناوائرس کی پہلی لہر کے دوران جو بچی کچی کسر رہ گئی تھی وہ کوروناوائرس کی دوسری لہر نے پوری کردی کیونکہ اس دوران بھی ان کی تجارتی سرگرمیاں معطل رہی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی اس خسارے کو سنبھال نہیں پارہے تھے ۔اب کوروناوائرس کی دوسری لہر سے ان کی تجارت مکمل طور متاثر ہوئی اور کہا کہ ان کی حالت پہلے سے بدتر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ان کا جینا محال بن گیا اور بنکوں کے قسطوں کی ادائیگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے لفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے بنک قرضوں پر جمع ہوئے سود کو معاف کیا جائے اور ان کی باز آباد کاری کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دیا جائے تاکہ وہ ایک بار پھر اپنے ٹانگوں پر کھڑا ہوسکیں گے اور خود روزگار کماسکیں گے ۔
ٹرمپ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار : امریکی سینیٹر
ٹرمپ نے کینیڈا کے جھیل اونٹاریو کا نام’ جھیل امریکہ‘ رکھ دیا
بجلی کے جھٹکے دینے والے 6ہزار دستانے،ICEکا متنازعہ معاہدہ
امریکی وزارتِ تعلیم نے ٹرمپ کی ہٹلر سے مشابہت والی ویڈیو پوسٹ کردی
نیپال :سیلاب سے 470 افراد ہلاک، امدادی کارروائیاں جاری
ایران کی مشروط طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کی تیاری
سوپر ال نینو ہو رہا ہےمضبوط کیونکہ موسمیاتی تبدیلی اس کے اثرات کو کررہاہے تیز
قومی کھیلوں کا دن: 2026 کے سب سے واضح لمحات
جلد ہی، ایف ایس ایس اے آئی پیکڈ فوڈ میں زیادہ چینی، نمک، چربی کو نشان زد کرے گا
جب فرید نے اپنا نام بتایا تو گجرات جنگلات عملے کے 5نے اس پر حملہ کیا










