Dr Jitendra Singh

وزیر اعظم جموں و کشمیر کو خصوصی ترجیح دیتے ہیں۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ

کہا خطے میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جموں وکشمری کی قدیم شان بحال ہو رہی ہے

سری نگر//مرکزی وزیر مملکت وزیر اعظم کے دفتر میں ( اپی ایم او ) ، سائنس و ٹیکنالوجی ، اَرتھ سائنسز اور سپیس ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموںوکشمیر کو خصوصی ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے کشمیر کی قدیم شان بحال کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار ایس کے آئی سی سی میں ٹریڈ ، کامرس ، صنعت ، سیاحت ، ہوٹلوں ، ہاوس بوٹ مالکان، شکارہ والا، ٹرنسپورٹ اور دیگر شراکت داروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی خود جموںوکشمیر سے متعلق معاملات اور مسائل میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور ہر منصوبے کی خود نگرانی کرتے ہیں ۔ڈاکٹرجتندر سنگھ نے مختلف تجارتی اداروں بالخصوص کاروبار، سیاحت ، ہوٹلوں ، ریستورانوں اور دیگر کاروباری اِداروں کے نمائندوں کے مسائل اور شکایات کا جواب دیتے ہوئے انہیں یقین دِلایا کہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہا،’’ آپ کے مسائل میں بہت ساری چیزیں ہیں جو قابل عمل ہیں اور میں آپ کو یقین دِلاتا ہوں کہ ان تمام مسائل کو جلد اَز جلد حل کیا جائے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں موجودہ حکومت فوری اور جواب دہ ہے جو ذمہ دار حکومت کی پہچان اور اہم پیرا میٹر ہے۔ڈاکٹر جتندر سنگھ کہا کہ جموںوکشمیر کو سیاحت کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں فلم سازوں کو خطے کی طرف راغب کرنے کے لئے جے اینڈ کے فلم پالیسی موجود ہے جوکہ یونین ٹرٹیریٹر ی کے سیاحت کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر اگلے برس ہندوستان سے ریل کے ذڑیعے جُڑ جائے گاجو خطے کے سیاحتی شعبے کے ساتھ ساتھ روزگار پیدا کرنے کے لئے گیم چینجز ثابت ہوگا۔نمائندوں میںکشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز ، ایف سی آئی کے ، کشمیر اِکنامک الائنس ، ریسٹورنٹس اینڈ حج اینڈ عمرہ ایسو سی ایشن ، کاریگروں کی بحالی فورم ، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچر ر س فیڈ ریشن ، جے اینڈ کے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس ایسو سی ایشن ، ہائوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن ، ہوٹیلئرس کلب شامل تھے۔نمائندوں نے اَپنے شعبے سے متعلق اَپنے مسائل وزیر موصوف کے سامنے گوش گزار کئے ۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان ، میئر سرینگر جنید عظیم متو ،صوبائی کمشنر کشمری پانڈورانگ کے پولے اور ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر اعجاز اسد بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیر نے مرکز کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے یہاں بمنہ میں ایس سی اے ڈی اے ڈیٹا سینٹر کا دورہ کیا ۔ اُن کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ بشارت قیوم ، ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد ، چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن اعجاز احمد اور دیگر متعلقین بھی تھے۔اس کے علاوہ انہوں نے ای کسٹمر کیئر سینٹرکا معائینہ کیا جو بجلی کے نظام سے متعلق لوگوں کی شکایات کو دور کرنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔وزیر نے کسٹمر کیئر کے عملے سے بھی بات چیت کی اور شکایات کے بارے میںجانکاری حاصل کی۔