A man fell from a tree in Handwara and died

کشمیرمیں اخروٹ اُتارنے کاسیزن اور جان لیوا حادثات کاسلسلہ

حالیہ دنوںمیں 6قیمتی جانیں تلف،کئی دیگرزخمی ،نگین پورہ ترال میں ایک شخص لقمہ اجل

سری نگر// کشمیرمیں درختوں سے اخروٹ اُتارنے کاسیزن جوبن ہونے کے بیچ اس دوران رونماہونے والے جان لیوا حادثات کاسلسلہ بھی جاری ہے جبکہ گزشتہ 2ہفتوں کے دوران اخروٹ کے درختوں سے گرکر نصف درجن افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں اورکئی دیگرزخمی بھی ہوئے ہیں ۔اس نوعیت کاتازہ حادثہ جنوبی ضلع پلوامہ کے نگین پورہ ترال گائوںمیں سنیچرکی صبح پیش آیا ،اوریہاں ایک شخص اخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکر فوت ہوگیا۔یہ ترال میں حالیہ کچھ دنوں کے دوران رونما ہونے والا ایسا دوسراحادثہ ہے ۔پھسلن والے اخروٹ کے درختوں پرچڑھ کر اخروٹ اُتارنے کاکام بعض اوقات انسانی جانوںکے ضیا ں کوموجب بن جاتاہے ،اورہرسال ماہ ستمبر میں اخروٹ اُتارنے کے سیزن میں کئی جانیں ایسے حادثات کے دوران تلف ہوجاتی ہیں ،اورامسال بھی ایسے دلدوزحادثات کاسلسلہ جاری ہے۔جنوبی ضلع پلوامہ کے نگین پورہ ترال گائوںمیں سنیچرکی صبح ایک بڑے درخت سے اخروٹ چھاننے یااُتارنے کے دوران ایک شخص بشیراحمدبٹ ولدغلام قادربٹ درخت سے گرنے کے بعدشدیدزخمی ہوگیا ۔اس شخص کوفوری طورپرنزدیکی اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ابتدائی طبی معائنے کے بعدڈاکٹروں نے اس کومردہ قراردے دیا۔خیال رہے دوروزقبل ہی ترال کے لام علاقہ میں اخروٹ اُتارنے کے دوران60سالہ شخص محمداکرم ڈار ولدعبدالعزیزشدیدزخمی ہوگیاتھا،اوراُس نزدیکی سب ڈسٹرکٹ اسپتال میں ابتدائی علاج ومعالجہ فراہم کرنے کے بعدسری نگرمنتقل کیاگیا تھا۔اسے پہلے 2روزقبل ہی ضلع پلوامہ کے چکورہ گائوںمیں ایک45سالہ شخص غلام محمدوانی اخروٹ کے درخت سے گرنے کے بعدشدیدزخمی ہوگیا ،اورنزدیکی اسپتال پہنچانے پرڈاکٹروںنے اُس کومردہ قراردیاتھا۔دستیاب تفصیلات کے مطابق 17ستمبر بروزجمعہ ضلع اننت ناگ کے اندئونوگام شانگس علاقہ میں فاروق احمدمیرولدغلام محمد میر نامی ایک شخص اخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرگیا۔اس شخص کوفوری طورپر ایس ڈی ایچ شانگس پہنچایاگیاتاہم ڈاکٹروںنے اُس کومردہ قرار دے دیا۔اسی روز ضلع اننت ناگ کے زالنگام علاقہ میں محمدجبار ملک ولدممہ ملک نامی ایک شخص بھی اخروٹ کے درخت سے گرکرزخمی ہوگیا۔مذکورہ شخص کوجی ایم سی اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا ،جہاں وہ زیرعلاج ہے ۔اسے پہلے شمالی کشمیرمیں بھی اس نوعیت کے دوحادثات رونماہونے کے نتیجے میں2افرادلقمہ اجل بن گئے ۔سرحدی علاقہ اوڑی کے بالکوٹ گائوںمیں 55سالہ غلا م محمدکھوکھر ولدغلام قادراخروٹ کے ایک درخت سے گرنے کے بعدزخمی ہوگیا ۔اس شخص کوایس ڈی ایچ اوڑی منتقل کیاگیا لیکن ابتدائی طبی معائنے کے بعدڈاکٹروںنے اس کومردہ قرار دے دیا۔اُدھرآگام راجوار ہندوارہ میں گزشتہ سنیچر کو40سالہ علی محمدبٹ نامی ایک شخص اخروٹ اُتارنے کے دوران درخت سے گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔مذکورہ زخمی شخص کونزدیکی اسپتال سے صدر اسپتال سری نگرمنتقل کیاگیا تاہم یہاں پہنچانے پرڈاکٹروں نے اُس کومردہ قرار دے دیا۔اخروٹ اُتارنے کے کام میں ماہر افراد کامانناہے کہ پھسلن والے درخت پرچڑھ کر اخروٹ چھاننا کوئی آسان کام نہیں ۔انہوںنے بتایاکہ درخت پرچڑھ کر پہلے کسی مضبوط جگہ اپنے پائوں جمانے پڑتے ہیں اورپھرہاتھوںمیں بڑاساڈنڈالیکر درخت کی ٹہنیوں پر زورزورسے ڈنڈاچلاناپڑتا ہے تاکہ ٹہنیوں پرموجود اخروٹ نیچے زمین پرگرسکیں ۔مذکورہ شخص نے بتایاکہ ٹہنیوں پرڈنڈا چلانے کے دوران اپنا جسمانی توازن قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،کیونکہ اخروٹ کے درختوں پرکافی پھسلن ہوتی ہے اورتھوڑی سے توجہ ہٹ جائے توانسان سیدھے زمین پرگرجاتا ہے اورپھریہ قسمت یاتقدیر کی بات ہے کہ کوئی بچ جاتا ہے اورکوئی شدیدزخمی ہوکرفوت ہوجاتا ہے ۔