کولگام میں ٹریکٹر کی زد میں شہری موقعہ پر ہلاک

کولگام میں ٹریکٹر کی زد میں شہری موقعہ پر ہلاک

سرینگر //دمہال ہانجی پورہ کولگام میں ٹریکٹر کی زدمیں آنے سے ایک شہری ہلاک ہوگیا جبکہ مٹن اننت ناگ میں گاڑی نے6سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ کے این ایس کے مطابق جمعرات کی دوپہر ٹریکٹر نے راہ چلے جاوید احمد گنائی ولد قدوس گنائی ساکنہ چھاچھی مولہ دمہال ہانجی پورہ کو زور دار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں اس کی موقعہ پرہی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔ ادھر گزشتہ شام ٹیکی باغ مٹن میں ایک تیز رفتار کریٹا گاڑی زیر نمبرJK01AN/3368نے 6سالہ عادِم سجاد بٹ ولد سجاد احمد ساکنہ کرالہ پورہ پٹن کو زوردار ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مذکورہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ اس موقعہ پر خون میں لت پت مذکورہ بچے کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پی ایچ سی مٹن لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروںنے اس کا مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے عادِم سجاد کو مردہ قرار دیا۔ 6سالہ بچے کی میت جب آبائی گھر کرالہ پورہ پٹن لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔