کشتواڑ میں12برسوں سے روپوش سابق جنگجو گرفتار :پولیس

سری نگر//کشتواڑ میں 12برسوں سے روپوش سابق جنگجو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ کے این ایس کے مطابق پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ نذیر احمد ساکنہ بڈھر بوجواہ کیخلاف پولیس تھانہ کشتواڑ میں2009میں قتل کرنے کی کوشش کے سلسلہ میں درج کئے گئے کیس میں مطلوب تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ قابل اعتبار ذرائع سے ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ روپوش ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے گئے اور نذیر احمد کو گرفتار کیاگیا۔ پولیس ترجمان نے کہاکہ مذکورہ سابق جنگجو کو سیشن کورٹ کشتواڑ کی ہدایت پر عدالتی حراست میں رکھاگیاہے۔