سرینگر / /کورونا وائرس کی دوسری لہر میں جموں کشمیر میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے ۔جس کے چلتے ایک مرتبہ پھر مثبت معاملات کا ہندسہ 150تک پہنچ گیا ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 156نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327296تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 32جبکہ کشمیر میں 124نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 131مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اسی دوران دو روز بعد ایک اور متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میںپھر اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکام کے دو روز بعد ایک اور متاثرہ مریض کی موت واقع ہوئی ہے ۔ تازہ موت جموں میںواقع ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والے مریضوں کی تعداد 4415تک پہنچ گئیں ہے ۔ْ ادھر کیسوں میں اضافہ جاری ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 156نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 327296تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 32جبکہ کشمیر میں 124نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی 131مریض شفایاب ہوکر گھروں کو رخصت ہو گئے ۔ اگرچہ گزشتہ 24گھنٹوں میں جموںکشمیر میں 131مریض شفایاب ہو گئے تاہم اس کے باوجود بھی فعال معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جموںکشمیر میں اس وقت فعال معاملات کی تعداد 1349ہے ۔










